اے ایم یو: ریسرچ اسکالربیسٹ اسٹوڈنٹ پیپر ایوارڈ سےسرفراز

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-03-2022
اے ایم یو: ریسرچ اسکالربیسٹ اسٹوڈنٹ پیپر ایوارڈ سےسرفراز
اے ایم یو: ریسرچ اسکالربیسٹ اسٹوڈنٹ پیپر ایوارڈ سےسرفراز

 

 

آواز دی وائس،علی گڑھ

 علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ لائبریری و انفارمیشن سائنس کی ریسرچ اسکالر پریا ویدیا (سینئر ریسرچ فیلو)نے کیرالہ لائبریری پروفیشنلز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بیسٹ اسٹوڈنٹ پیپر ایوارڈ-2021 مقابلہ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔

ایوارڈ میں میرٹ سرٹیفکیٹ،پندرہ ہزار کا نقد انعام اور دو سال کے لئے کیرالہ لائبریری پروفیشنلز آرگنائزیشن کی مفت رکنیت شامل ہے۔

پروفیسر نثار احمد خان، ڈین، فیکلٹی آف سوشل سائنسز، اے ایم یو نے ایوارڈ پیش کیا۔ پریا ویدیا نے اپنے مقالے میں کووِڈ وبا کے دوران لائبریری خدمات کو از سر منظم کرنے پر زور دیا۔

انھوں نے کووِڈ کی دوسری لہر کے دوران ریاستی اور ڈیمڈ یونیورسٹیوں کے لائبریرینس کو پیش آنے والے تجربات اور مشکلات کا بھی ذکر کیا۔

اس موقع پر پروفیسر نشاط فاطمہ (صدر شعبہ)، پروفیسر نوشاد علی (پی ایچ ڈی سپروائزر)، پروفیسر مہتاب عالم انصاری، ڈاکٹر محمد ناظم، دیگر اسٹاف ممبران اور ریسرچ اسکالرموجود تھے۔