اے ایم یو کوملک کی سرکاری یونیورسٹیوں میں چوتھا درجہ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 04-08-2021
اے ایم یو کوملک کی سرکاری یونیورسٹیوں میں چوتھا درجہ
اے ایم یو کوملک کی سرکاری یونیورسٹیوں میں چوتھا درجہ

 

 

علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کو ہندوستان کی سرکاری یونیورسٹیوں میں چوتھا درجہ دیا گیا ہے۔ حال ہی میں انڈیاٹوڈے میگزین نے2021 کی معروف یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کی ہے۔

یہ جانکاری پبلک ریلیشن آفس اے ایم یونے دی ہے۔اے ایم یوکو گزشتہ تین سالوں کے دوران پی جی کورسز کی سب سے زیادہ تعداد متعارف کرانے کے لیے ملک کی یونیورسٹیوں میں دوسرا رینک دیاگیا ہے جب کہ تین برسوں میں سب سے زیادہ پیٹنٹ کرانے کے معاملے میں اے ایم یو تیسرا درجہ ملا ہے۔

اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے سٹاف ممبران اور طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اے ایم یو نے ایک بار پھر دکھایا ہے کہ اس کے فیکلٹی ممبران اور طلباء اجتماعی طور پر اپنے تعلیمی اور تحقیقی معیار کو بلند کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

واضح ہوکہ وبائی مرض کورونا نے انسانی زندگی کے ہر پہلو کو چھو لیا ہے اور اس کے اعلیٰ تعلیم پر منفی اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔

تاہم ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور بڑے پیمانے پر معاشرے اور ملک میں درس و تدریس ، تحقیق اور شراکت کے تسلسل کو یقینی بنانے میں کامیاب رہا ہے۔ پروفیسر محمد نوید خان (ممبر ، کمیٹی برائے درجہ بندی) نے کہا ، "اے ایم یو برادری اس کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

اے ایم یو مسلسل تعلیم وترقی میں حصہ داری دکھارہی ہے۔اس نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ یہ ملک کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے"۔