اے ایم یو: پروفیسر محمد اظہر فیکلٹی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کا ڈین

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 07-07-2023
اے ایم یو: پروفیسر محمد اظہر فیکلٹی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کا ڈین
اے ایم یو: پروفیسر محمد اظہر فیکلٹی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کا ڈین

 



علی گڑھ، 6 جولائی: پروفیسر محمد اظہر، شعبہ ویسٹ ایشین اینڈ نارتھ افریقن اسٹڈیز کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کا ڈین مقرر کیا گیا ہے۔

ان کی مدت کار 7 جولائی 2023 سے دو سال ہوگی۔ 2003 میں اے ایم یو سے وابستہ ہونے سے قبل پروفیسر اظہر نے اکیڈمی آف تھرڈ ورلڈ اسٹڈیز، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی میں بطور ریڈر خدمات انجام دیں۔

انہوں نے اپنا تدریسی کریئر، گلف اسٹڈیز پروگرام، سینٹر آف ویسٹ ایشین اینڈ افریقن اسٹڈیز، اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی میں بطور ریسرچ ایسوسی ایٹ شروع کیا تھا۔ توانائی کی اقتصادیات، مالیات و کاروبار،اقتصادی تعاون اور تحقیق ان کے اختصاص کے میدان ہیں۔ انہوں نے قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے جرائد میں متعدد تحقیقی مقالے شائع کئے ہیں۔ انہوں نے دو کتابیں تصنیف کی ہیں جن میں ”فارین انوسٹمنٹ بائی کنٹریز آف دی گلف کوآپریشن کونسل“ اور ”کنٹمپریری گلف اکنامیز اینڈ اِنڈو-گلف رلیشنز“ شامل ہیں۔