اے ایم یو: محمد حبیب ہال میں پی ایچ ڈی اسکالرز کو اعزاز سے نوازا گیا

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 16-06-2025
اے ایم یو:  محمد حبیب ہال میں پی ایچ ڈی اسکالرز کو اعزاز سے نوازا گیا
اے ایم یو: محمد حبیب ہال میں پی ایچ ڈی اسکالرز کو اعزاز سے نوازا گیا

 



علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے محمد حبیب ہال میں ایک اعزازی تقریب منعقد کی گئی جس میں حال ہی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے چار اسکالرز کو ان کی علمی کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں سیف احمد،شعبہ نباتات، محمد عامر، شعبہ بایو کیمسٹری، اظہر نواز، شعبہ انگریزی، اور احتشام اختر،شعبہ ریاضی شامل تھے۔ ہال کے پرووسٹ ڈاکٹر زبیر شاداب خان نے ان اسکالرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی محنت اور علمی لیاقت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہال انتظامیہ ایک ایسا ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جو علمی و تحقیقی امتیاز کو فروغ دے۔ تقریب میں ڈاکٹر محمد سہیل، ڈاکٹر مدثر اشرف شاہ، ڈاکٹر آفتاب عالم اور ڈاکٹر سبیر پی ایم بھی شریک ہوئے۔ جنرل وارڈن ڈاکٹر ساون کمار سنگھ نے اسکالرز کی کامیابیوں کو سراہا اور ایک معاون علمی ماحول کی اہمیت پر زور دیا