اے ایم یو :جے این ایم سی طلباء کی ٹیم اول انعام سے سرفراز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 04-08-2021
ایک اور کامیابی اے ایم یو کے نام
ایک اور کامیابی اے ایم یو کے نام

 

 

 علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے تین انٹرن ڈاکٹر ارحم خان، حازق جمیل اور گیسو احمد پر مشتمل ایک ٹیم نے فیکلٹی آف میڈیسن، ایف کے ایر لنگا یونیورسٹی، انڈونیشیا کے زیر اہتمام 'انویٹ فار انفیکشیس ڈیزیزز' موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی مقابلے میں پہلا انعام حاصل کیا۔

اس ایوارڈ کے تحت ٹیم کو 3 ملین انڈونیشین روپیہ کا نقد انعام دیا گیا۔ واضح ہو کہ مقابلے میں حتمی پریزنٹیشن کے لیے 24 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا تھا جن میں جے این ایم سی ٹیم نے ڈیجیٹل ہیلتھ ماڈل 'انفیکٹی بوٹ - ڈیجیٹل ریولوشن ان انفیکشیس ڈیزیز مینجمنٹ' پیش کیا۔

یہ مقابلہ کووڈ وبا کے پیش نظر سفری پابندیوں کی وجہ سے آن لائن منعقد کیا گیا تھا۔ دنیا بھر سے کئی ٹیموں نے مقابلہ میں حصہ لیا تاکہ متعدی بیماریوں کی روک تھام، تشخیص اور علاج کے بارے میں جدید خیالات پیش کیے جا سکیں۔

ڈیجیٹل ہیلتھ ماڈل 'انفیکٹی بوٹ'، ڈیزائن سپرنٹ کو جیوری نے بہت سراہا اور ٹیم نے متعدی امراض کے موضوع پر نتیجہ خیز بحث کی۔ جے این ایم سی طلبا کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے پروفیسر راکیش بھارگوا (ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن) نے انہیں مختلف قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر باقاعدگی سے جے این ایم سی کی نمائندگی کرنے کی ترغیب دی۔