اے ایم یو : یونیورسٹی، مراکز اور اسکولوں کے لئے سرمائی تعطیلات کا شیڈول جاری

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 03-12-2025
  اے ایم یو نے یونیورسٹی، مراکز اور اسکولوں کے لئے سرمائی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا
  اے ایم یو نے یونیورسٹی، مراکز اور اسکولوں کے لئے سرمائی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا

 



 علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اے ایم یو نے تعلیمی سال 2025 تا 2026 کے لیے یونیورسٹی اس کے سبھی مراکز اور اے ایم یو کے اسکولوں کی سرمائی تعطیلات کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اے ایم یو اور اس کے ملحقہ مراکز جن میں ملاپورم مرشدآباد اور کشن گنج شامل ہیں 28 دسمبر 2025 سے 11 جنوری 2026 تک سرمائی تعطیلات ہوں گی۔ البتہ اے ایم یو کے اسکولوں کے لیے تعطیلات کا نظام الگ ہوگا۔

فیکلٹی آف میڈیسن کے تدریسی عملے کے لیے سرمائی تعطیلات دو مرحلوں میں منقسم کی گئی ہیں جن میں پہلا مرحلہ یکم جنوری سے 10 جنوری 2026 تک اور دوسرا مرحلہ 11 جنوری سے 20 جنوری 2026 تک ہوگا۔ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے مختلف بیچوں کے طلبہ کے ساتھ ساتھ ڈپلوما بی ایس سی پیرا میڈیکل اور بی ایس سی نرسنگ کے طلبہ کو دس روزہ تعطیلات بیچ وار شیڈول کے مطابق دی جائیں گی جو یکم جنوری سے 25 جنوری 2026 کے درمیان ہوں گی۔ فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے اساتذہ کے لیے بھی یہی دو مرحلوں والا شیڈول نافذ ہوگا جبکہ پری طب اور بی یو ایم ایس کے طلبہ کے لیے سرمائی تعطیلات 4 جنوری سے 17 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔

اے ایم یو کے اسکولوں میں سیلف فنانس اسکیم کے تحت گیارہویں جماعت کے علاوہ تمام تدریسی عملے کی چھٹیاں 26 دسمبر 2025 سے 14 جنوری 2026 تک ہوں گی جبکہ سیلف فنانس اسکیم میں گیارہویں جماعت کے اساتذہ کی تعطیلات یکم جنوری سے 14 جنوری 2026 تک مقرر کی گئی ہیں۔