اے ایم یو : سابق طالبعلم کو دہلی ہائر جوڈیشیئل سروسیز امتحان میں پہلا مقام

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 23-08-2025
اے ایم یو : سابق طالبعلم کو دہلی ہائر جوڈیشیئل سروسیز امتحان میں پہلا مقام
اے ایم یو : سابق طالبعلم کو دہلی ہائر جوڈیشیئل سروسیز امتحان میں پہلا مقام

 



slide2 علی گڑھ،: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی فیکلٹی آف لاء کے سابق طالب علم مسٹر اکبر صدیقی، ایڈوکیٹ آن ریکارڈ، سپریم کورٹ آف انڈیا، نے دہلی ہائر جوڈیشیئل سروسیز امتحان میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔

مسٹر صدیقی 2007 بیچ کے فارغ التحصیل ہیں اور سپریم کورٹ میں اپنی نمایاں پیشہ ورانہ خدمات اور معروف مقدمہ ستندر کمار انٹل کیس میں اپنے کلیدی کردار کے لیے جانے جاتے ہیں، جس نے ضمانت سے متعلق قانون سازی کو اثرانداز کیا۔ ان کی یہ کامیابی اے ایم یو کی فیکلٹی آف لاء کے اعلیٰ معیار کی تصدیق کرتی ہے۔ اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے مسٹر صدیقی کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کی یہ کامیابی اے ایم یو اور فیکلٹی آف لا کے لیے باعث فخر ہے۔ علی گڑھ سے سپریم کورٹ اور اب قانونی خدمات تک کا ان کا سفر پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کی ایک مثال ہے۔ ہم دعا گو ہیں کہ وہ انصاف کے شعبے میں اسی طرح خدمات انجام دیتے رہیں