اے ایم یو :پانچ طلباء نے چینی زبان کی مہارت کا امتحان کیا پاس

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 28-02-2024
اے ایم یو :پانچ طلباء نے چینی زبان کی مہارت  کا امتحان کیا پاس
اے ایم یو :پانچ طلباء نے چینی زبان کی مہارت کا امتحان کیا پاس

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فارن لینگویجز کے چینی زبان کے پانچ طلباء نے تعلیمی سال 2023-24 میں چینی زبان کی مہارت کے امتحان (ایچ ایس کے) میں کامیابی حاصل کی۔

یہ امتحان کولکتہ اور ممبئی میں منعقد ہوا تھا۔ کامیاب ہونے والے طلباء میں عالیہ اقبال خان، انس علی، عرشی عارف، عزیب خان اور نازنین حیدر خاں  شامل ہیں۔ چین کی اسکالرشپ کے خاطر درخواست دینے کے لئے ایچ ایس کے امتحان پاس کرنا ضروری ہے۔ صدر شعبہ اور ڈین فیکلٹی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز پروفیسر محمد اظہر نے طلباء اور شعبہ کے اساتذہ کو اس کامیابی کے لئے مبارکباد پیش کی۔