سلمان خلیل ’انٹرنیشنل ایجوکیشن ایکسیلنس ایوارڈ سے سرفراز

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-12-2021
سلمان خلیل ’انٹرنیشنل ایجوکیشن ایکسیلنس ایوارڈ  سے سرفراز
سلمان خلیل ’انٹرنیشنل ایجوکیشن ایکسیلنس ایوارڈ سے سرفراز

آواز دی وائس، علی گڑھ

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج (جے این ایم سی)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے کمیونٹی میڈیسن شعبہ کے استاد سلمان خلیل کو بایو شماریات میں ان کی تدریسی و تحقیقی خدمات کے لئے سینٹر فار پروفیشنل ایڈوانسمنٹ کنٹینیوئس ایجوکیشن کے’انٹرنیشنل ایجوکیشن ایکسیلنس ایوارڈ 2021' سے نوازا گیا ہے۔

انھیں یہ ایوارڈ مذکورہ سنٹر کے گلوبل ایجوکیشن اینڈ ریسرچ چوٹی کانفرنس میں دیا گیا۔