اے ایم یو:پروفیسراسد یو خان کواسٹارٹ اپ قائم کرنے کے لیے ملی گرانٹ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 19-08-2022
اے ایم یو:پروفیسراسد یو خان کواسٹارٹ اپ قائم کرنے کے لیے ملی گرانٹ
اے ایم یو:پروفیسراسد یو خان کواسٹارٹ اپ قائم کرنے کے لیے ملی گرانٹ

 

 

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے انٹر ڈسپلنری بایو ٹکنالوجی یونٹ کے پروفیسر اسد یو خان کو انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی(IIT)، کانپور کے اسٹارٹ اپ انکیوبیشن اینڈ انوویشن میں اسٹارٹ اپ قائم کرنے کے لیے بایوٹیکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کونسل(BIRAC) سے 50 لاکھ روپے کا مالی تعاون فراہم کیا گیا ہے۔

 فوٹو ڈائنامک تھیراپی کے ذریعے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے پاؤں کے السر کے علاج کے لیے ان کی پیٹنٹ شدہ فارمولیشن اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ذیابیطس کے پاؤں کے السر اب سنگین پیچیدگیوں کا باعث نہیں بنتے جن میں مریض کی موت، مائکروبیل انفیکشنز یا پاؤں کا کٹ جانا شامل ہے۔  یہ باوقار بایوٹیکنالوجی اگنیشن گرانٹ 18 ماہ کی مدت میں اس اہم فارمولیشن کو تجارتی بنانے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے دیا گیا ہے۔

 پروفیسر اسد کے مطابق خصوصی طور پر تیار کیے گئے نینو پارٹیکلز اس نئی دوا کا کلیدی جزو ہیں اور ہر نینو پارٹیکل اس دوا کو ذخیرہ کرے گا اور اسے خصوصی حصوں تک پہنچائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی دوا کو پیروں کے السر والے ذیابیطس کے مریضوں پر ٹرائل کے لیے راجیو گاندھی سنٹر فار ڈائیبیٹز اینڈ اینڈو کرائنولوجی، جے این میڈیکل کالج، اے ایم یو میں استعمال کیا جائے گا، جہاں انہیں سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حامد اشرف کا تعاون حاصل ہے۔

پروفیسر اسد نے زور دیا کہ ذیابیطس کے مریضوں میں پاؤں کے السر کے علاج کا علاج تیار کرنے کی بہت ضرورت ہے کیونکہ بہت کم ادویات اور علاج کو باقاعدہ منظوری ملتی ہے۔ اس اہم فارمولیشن کی ترقی اور پیداوار کے لیے گرانٹ حکومت ہند کی نیشنل انوویشن اینڈ اسٹارٹ اپ پالیسی کے مطابق ہے، جو اساتذہ اور طالب علموں کے درمیان اسٹارٹ اپس قائم کرنے میں اختراع کرنے والوں کو سہولت فراہم کرتی ہے۔