اے ایم یو : ڈاکٹر محمد طارق کی ایجاد کو کامن ویلتھ آف آسٹریلیا سےملا پیٹنٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 08-09-2021
 ڈاکٹر محمد طارق
ڈاکٹر محمد طارق

 


آواز دی وائس، علی گڑھ

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ڈاکٹر محمد طارق کی ایجاد کو کامن ویلتھ آف آسٹریلیا سے پیٹنٹ ملا ہے۔

 علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے الیکٹریکل انجینئرنگ شعبہ کے استاد ڈاکٹر محمد طارق کی ایک ایجاد کو کامن ویلتھ آف آسٹریلیا کے پیٹنٹ دفتر سے پیٹنٹ حاصل ہوا ہے۔

اس ایجاد سے بجلی پیداوار کے لئے کوئلہ و تیل وغیرہ پر انحصارکم ہوگا۔اس کا نام ہے:

A system for fully distributed peer-to-peer control of Prosumer-based Islanded AC Microgrid

 اس ایجاد کے سلسلہ میں ڈاکٹر محمد طارق نے بتایا کہ پائیدار ترقی کے لئے فوسِل ایندھن پر انحصار کم کرنا ضروری ہے۔

اس ایجاد سے یہ مقصد حاصل ہوگا اور بجلی پیداوار کے لئے قابل تجدید توانائی کو فروغ ہوگا۔

انھوں نے کہاکہ موجودہ وقت میں صارفین چاہتے ہیں کہ قابل تجدید توانائی وسائل سے بجلی پیدا ہو تاکہ ماحولیاتی نظام پر منفی اثرات نہ پڑیں اور آب و ہوا بہتر رہے۔

ڈاکٹر محمد طارق کے مطابق یہ ایجاد مائیکروگِرِڈ کے تصور پر مبنی ہے جس سے سولر پی وی سسٹم، وِنڈ ٹربائن اور جنریٹرس کو مربوط کیا جاسکتا ہے جو روایتی گِرِڈ سے آزاد ہوکر کام کرے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر طارق یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز، کینبرا کے ساتھ دو بین یونیورسٹی اشتراکی ریسرچ پروجیکٹ کی نگرانی کررہے ہیں۔