اے ایم یو:بی ٹیک داخلہ امتحان کا نتیجہ جاری،شریسٹھ وتسل شرماٹاپ

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
اے ایم یو:بی ٹیک داخلہ امتحان کا نتیجہ جاری،شریسٹھ وتسل شرماٹاپ
اے ایم یو:بی ٹیک داخلہ امتحان کا نتیجہ جاری،شریسٹھ وتسل شرماٹاپ

 

 

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے بی ٹیک داخلہ امتحان کا نتیجہ جمعہ کو جاری کیا گیا۔

اس میں آکاش انسٹی ٹیوٹ سے تیاری کرنے والے طالب علم شریسٹھ وتسل شرما نے پہلاآل انڈیا رینک حاصل کیا ہے۔

دوسری جانب سرکار کلاسز کے ڈائریکٹر عظیم سرور نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کے طالب علم یوراج ورشنی نے آل انڈیا رینک میں5واں مقام حاصل کرکے انسٹی ٹیوٹ کا نام روشن کیا ہے۔

دوسری جانب شریستھا وتسل نے بتایا کہ وہ کبھی بھی وقت طے کر کے پڑھائی نہیں کرتے ہیں۔ ٹاسک سیٹ کرکےپڑھائی جاری رکھی۔

وہ فیصلہ کرلیتے تھے کہ انہیں اتنا کورس میٹریل تیار کرنے کے بعد ہی سونا ہے ، پھر وہ اسے مکمل کرنے کے بعد ہی سوتے تھے۔

یہ ان کی کامیابی کی کلید ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انھوں نے 2021 میں ریڈیئنٹ اسٹارز انگلش اسکول سے 12 ویں پاس کی جس میں انھوں نے اسکول میں ٹاپ کیا۔

جے ای ای مین میں آل انڈیا رینک 1341 اور علی گڑھ میں پہلا رینک حاصل کیا۔ جے ای ای ایڈوانسڈ میں آل انڈیا رینک 3124 حاصل کیا۔ جنک پوری کے رہنے والے شریستھ کے والد منیش شرما بٹ کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کے مالک ہیں۔

ان کی والدہ روچی شرما بھی اس ادارے سے وابستہ ہیں۔ آکاش انسٹی ٹیوٹ کے برانچ منیجر سچن کمار نے کہا کہ شریستھ وتسل نے رینک 1 اور طالبہ رشیکا آریہ نے رینک 3 حاصل کرکے انسٹی ٹیوٹ کا نام روشن کیا ہے۔

ان کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ کے 80 طلباء نے کامیابی حاصل کی ہے۔ سرور کلاسز ، میڈیکل روڈ کے ڈائریکٹر عظیم سرور نے بتایا کہ یوراج ورشنی کے علاوہ قیس قدیر نے چائلڈ آف ایمپلائی (سی ای) کیٹیگری میں پہلا درجہ حاصل کیا ، یوسف خان کو تیسرا اور یوسف حسن کو ساتواں رینک ملا۔

ان کے علاوہ ادارے کے 36 طلباء نے اے ایم یو بی ٹیک کے داخلہ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ اویس وکاس کالونی کی رہائشی پریانجلی نے اے ایم یو کے بی ٹیک داخلہ امتحان میں 22 واں رینک حاصل کیا۔ پریانجلی نے ونیت کوچنگ اینڈ گائیڈنس سینٹر سے آن لائن تیاری کی تھی۔ کورونا کے دور میں گھر پر تیاری کی۔