بی اے، بی کام اور بی ایس سی آنرس اور ریسرچ پروگراموں کے لیے 8 جولائی تک آن لائن درخواستیں طلب
حیدرآباد، 29 جون۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے تعلیمی سال کے لیے انڈر گریجویٹ پروگراموں میں داخلوں کا عمل شروع کردیا ہے۔ طلبہ بی اے آنرس اور ریسرچ۔ بی اے جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن آنرس اور ریسرچ۔ بی کام آنرس اور ریسرچ۔ اور بی ایس سی آنرس اور ریسرچ پروگراموں میں داخلے کے لیے آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ نئی قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق ان تمام کورسز کا دورانیہ چار سال ہوگا۔
ڈائرکٹر نظامت داخلہ پروفیسر سید امتیاز حسن کے مطابق داخلے کے خواہش مند طلبہ 8 جولائی تک آن لائن درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ جن طلبہ نے سی یو ای ٹی امتحان دیا ہے انہیں داخلوں میں پہلی ترجیح دی جائے گی۔ تاہم ایسے امیدوار بھی درخواست دینے کے اہل ہوں گے جنہوں نے سی یو ای ٹی امتحان نہیں دیا۔
انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے تمام کورسز میں داخلے کے لیے ضروری ہے کہ امیدوار نے دسویں یا بارہویں جماعت میں اردو ذریعہ تعلیم سے تعلیم حاصل کی ہو یا اردو کو بطور زبان یا مضمون پڑھا ہو۔
درخواستیں یونیورسٹی کے آن لائن پورٹل پر داخل کی جاسکتی ہیں۔
https://manuucoe.in/CUETAdmission/
بی اے آنرس اور ریسرچ پروگرام حیدرآباد مین کیمپس کے علاوہ مانو ماڈل اسکول فلک نما کیمپس اور لکھنؤ۔ بھوپال۔ وارانسی۔ نوح اور دربھنگہ کیمپس میں بھی دستیاب ہیں۔ جبکہ بی اے جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن۔ بی کام آنرس اور ریسرچ۔ بی ایس سی فزیکل سائنسس اور بی ایس سی لائف سائنسس صرف حیدرآباد کے گچی باؤلی مین کیمپس میں پڑھائے جائیں گے۔
منتخب امیدواروں کی پہلی فہرست 10 جولائی کو جاری کی جائے گی۔ پہلی فہرست میں شامل طلبہ 11 سے 13 جولائی کے درمیان اپنی اسناد ویب سائٹ پر اپ لوڈ کریں گے جبکہ 14 جولائی کو دستاویزات کی جانچ ہوگی۔ اس کے بعد 15 اور 16 جولائی کو داخلہ فیس جمع کرائی جاسکے گی۔ نئے تعلیمی سیشن کی کلاسوں کا آغاز 15 جولائی سے ہوگا۔
داخلے کی دوسری فہرست 21 جولائی کو جاری کی جائے گی۔
رجسٹریشن یا داخلوں سے متعلق کسی بھی دشواری کی صورت میں امیدوار [email protected] پر ای میل کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔ داخلوں سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کے لیے یونیورسٹی کے واٹس ایپ چینل میں بھی شامل ہوا جاسکتا ہے۔