اُردو یونیورسٹی میں داخلے۔ 19 جون آخری تاریخ

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 18-06-2025
اُردو یونیورسٹی میں داخلے۔ 19 جون آخری تاریخ
اُردو یونیورسٹی میں داخلے۔ 19 جون آخری تاریخ

 



 حیدرآباد، 17 جون(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2025-26 کے لیے پوسٹ گریجویشن، ڈپلوما و سرٹیفکیٹ کورسز میں فارم داخل کرنے کی توسیع شدہ آخری تاریخ 19 جون 2025 ہے۔

یونیورسٹی میں میرٹ کی اساس پر دستیاب کورسز میں پوسٹ گریجویشن کے 24 پروگرام ، ایک فل ٹائم پی جی ڈپلوما ان ٹیچنگ انگلش، پارٹ ٹائم پی جی ڈپلوما کے 4 پروگرام، ڈپلوما کے 10 کورسز، 7 سرٹیفکیٹ پروگرام کے علاوہ فیشن ٹیکنالوجی اور انٹیریئر ڈیزائن میں بی ایس سی، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسز دستیاب ہیں۔

کورسز کے متعلق مزید معلومات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود پراسپکٹس میں ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ ان تمام کورسز میں داخلوں کے لیے اہل امیدوار اپنی درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹwww.manuu.edu پر آن لائن داخل کریں۔ مزید تفصیلات کے لیے ہیلپ ڈیسک کے اس فون نمبر040-23006612، ایکسٹنشن 1801 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے یا نظامت داخلہ کو[email protected] پر ای میل بھی کیا جاسکتا ہے۔