جامعہ ملیہ اسلامیہ - ایم اے اردو (او ڈی ایل و آن لائن موڈ) میں داخلے شروع

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 24-09-2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ - ایم اے اردو (او ڈی ایل و آن لائن موڈ) میں داخلے شروع
جامعہ ملیہ اسلامیہ - ایم اے اردو (او ڈی ایل و آن لائن موڈ) میں داخلے شروع

 



نئی دہلی، 23 ستمبر 2025 جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینٹر فار ڈسٹنس اینڈ آن لائن ایجوکیشن(CDOE) نے ایم اے اردو پروگرام(ODL & OL Mode) میں داخلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق اس پروگرام میں داخلے کے لیے کسی انٹریس امتحان کی ضرورت نہیں ہوگی، جس سے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کا سنہری موقع فراہم ہو رہا ہے۔

جامعہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پروگرام طلبہ کو مضبوط تعلیمی بنیاد فراہم کرنے، لچکدار تعلیمی مواقع دینے اور اعلیٰ تعلیم و پیشہ ورانہ ترقی کے راستے کھولنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایم اے اردو پروگرام کی اہم خصوصیات میں طلبہ دوست اور لچکدار تعلیمی نظام، تسلیم شدہ و قیمتی ڈگری، تجربہ کار اساتذہ کی رہنمائی، اور مناسب فیس کے ساتھ آسان مطالعہ جاتی وسائل تک رسائی شامل ہیں۔

داخلے کے خواہشمند طلبہ 24 ستمبر 2025 تک اپنی رجسٹریشن مکمل کر سکتے ہیں۔ درخواست دینے کے لیے امیدواروں کو جامعہ کی ویب سائٹ www.jmicoe.inپر جانا ہوگا۔

مزید معلومات یا سوالات کے لیے طلبہ مزید معلومات یا سوالات کے لیے طلبہ [email protected] اور [email protected]  پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایم اے اردو پروگرام میں داخلہ لے کر اپنے تعلیمی و پیشہ ورانہ مستقبل کو سنواریں۔