اردو یونیورسٹی میں ڈگری کورسز میں داخلوں کا آغاز

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 11-07-2025
اردو یونیورسٹی میں ڈگری کورسز میں داخلوں کا آغاز
اردو یونیورسٹی میں ڈگری کورسز میں داخلوں کا آغاز

 



 حیدرآباد، 9 جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں داخلے کے لیے کامن یونیورسٹی انٹرنس ٹسٹ (CUET) کے ذریعہ کامیاب طلبہ کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ یونیورسٹی کے ویب پورٹل https://manuucoe.in/CUETAdmission/ پر داخلوں کے لیے درخواستیں داخل کریں۔

پروفیسر ایم ونجا، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب CUET میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ 15 جولائی تک آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ ان کے علاوہ ایسے طلبہ جنہوں نے CUET امتحان نہیں دیا ہے وہ بھی فارم داخل کرسکتے ہیں لیکن پہلی ترجیح CUET کامیاب طلبہ کو دی جائے گی۔ ایسے طلبہ جو دسویں یا بارہویں سطح پر اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرچکے ہوں یابحیثیت زبان / مضمون اردو پڑھا ہو داخلے کے اہل ہیں۔

ڈگری کے جن کورسز میں داخلہ دیئے جارہے ہیں ان میں بی اے (آنرس/ ریسرچ)، حیدرآباد کیمپس، فلک نما کیمپس، حیدرآباد (ایوننگ کالج)، لکھنو ¿ ،بھوپال، وارانسی، نوح اور دربھنگہ کیمپس میں دستیاب ہیں۔ جبکہ بی اے جے ایم سی (آنرسریسرچ)، بی کام (آنرس/ریسرچ)، بی ایس سی (آنرس /ریسرچ) فزیکل سائنسس، بی ایس سی (آنرس /ریسرچ) لائف سائنسس، ، بی ووک (میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی/ میڈیکل لیباریٹری ٹیکنالوجی/ ایمرجنسی اینڈ ٹراما کیئر ٹیکنالوجی) ، حیدرآباد مین کیمپس شامل ہیں۔

خواہشمند طلبہ 15 جولائی یا اس سے قبل یونیورسٹی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کروالیں۔ پہلی پرویژنل لسٹ 17 جولائی کو جاری کی جائے گی۔ جس کے لیے طلبہ 18 تا 22 جولائی ڈاکیومنٹ اپلوڈ کرسکتے ہیں۔ 23 جولائی کو اسناد کی تنقیح ہوگی۔ 24 اور 25 جولائی کو فیس کی ادائیگی کی سہولت ہوگی۔ یکم اگست کو کلاسس کا آغاز ہوگا۔ دوسری پرویژنل لسٹ 28 جولائی کو جاری ہوگی۔ رجسٹریشن میں کسی دشواری کی صورت میں [email protected] پر ای میل پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ امیدوار داخلوں سے متعلق تازہ ترین تفصیلات کے لیے واٹس ایپ چینل https://whatsapp.com/channel/0029Va55YVu5vKA4ldmP0B3f میں شامل ہوسکتے ہیں