اے ایم یو کے عماد کو ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 29-01-2021
اے ایم یو کے عماد کو ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ
اے ایم یو کے عماد کو ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ

 

راکیش چورسیا/ نئی دہلی

انڈسٹریل ڈیزاینر ایلون مسک سے منسوب ہے کہ "محنت اتنی کرو کہ لوگ سمجھیں کہ تم پاگل ہو"- ایلون مسک کے اس مقولہ کو گانٹھ باندھ کر تعلیم میں محنت کرنے والے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں کمپوٹر سائنس کے آخری سال کے طالب علم عمادالدین سعید نے سائنس کی دنیا میں ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے- انہیں انوائرمنٹ، اگریکلچر، کیمیکل اور بایولوجیکل سائنسز کے مضامین پر منعقد دوسری بین الاقوامی کانفرنس میں ینگ سائنٹسٹ اوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے - اس کانفرنس کا انقعاد اٹلی میں کیا گیا تھا-  اس کانفرنس میں 250  سے زیادہ امیدوار شامل ہوئے تھے- ان میں سے 150 سے زیادہ امیدواروں نے اپنا تحقیقی کام پیش کیا تھا- ان امیدواروں میں زیادہ تراسسٹنٹ پروفیسر اور پی ایچ ڈی ہولڈرز موجود تھے- لیکن اے ایم یو کے عماد کو انکے منفرد کام کے لئے اس ایوارڈ سے نوازا گیا-

علی گڑھ کے تالے پوری دنیا میں مشہورہیں- اب یہ شہر اقراء کولونی کے روز اپارٹمنٹ کے رہائشی عمادالدین سعید کے لئے بھی جانا جائےگا- عمادالدین سعید کے والد تالے کے کاروباری ہیں- ان کی والدہ کا نام عظمت محمود ہے- عمادالدین اپنے چار بھائی بہنوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ عمادالدین کی اس کامیابی پر اے ایم یو، ان کا خاندان اور دوست احباب خوشیوں سے سرشار ہیں-عمادالدین کے والد اس کامیابی پر کہتے ہیں کہ عمادالدین جیسا فرزند پاکر میں نازاں ہوں- عمادالدین  نے ہمیشہ اپنی کامیابیوں سے مجھے فخر کرنے کا موقع دیا ہے- وہ ایک نگینہ ہے-دوسری جانب عمادالدین  کی والدہ بھی خاصی خوش ہیں- وہ کہتی ہیں کہ انکا بیٹا بچپن سے ہی آل راؤنڈر ہے - وہ پڑھائی میں ہمیشہ اچھے نمبر لاتا تھا- وہ ایک اچھا کھلاڑی اور سائنٹسٹ بھی ہے- مجھے میرے بیٹے کی کامیابی پر فخر ہے- میں اس کے روشن مستقبل کے لئے دعا گو ہوں

بھائی بہن بھی کم نہیں

چار بھائی بہنوں میں عمادالدین  دوسرے نمبر پر ہیں- ان کے بڑے بھائی اعتماد السعید نے اے ایم یو سے میکنیکل انجینیرنگ میں گریجویشن کیا ہے اور بعد میں انہوں نے اے ایم یو کے ایم بے اے کے داخلے کے امتحان میں نمبر ون رینک حاصل کی ہے- عمادالدین کے چھوٹے بھائی عبد الرحمن سعید نے سائنس سائیڈ سے  12ویں کے امتحان میں 92  فیصد نمبر حاصل کئے ہیں- وہ اب نیٹ کی تیاری کر رہے ہے- سب سے چھوٹی بہن بسمہ  سعید نے 10ویں کے امتحان میں 91  فیصد نمبر حاصل کئے ہیں