مولانا آزاد نے محرم کے بارے میں کیا کہا؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 19-08-2021
تحریک آزادی
تحریک آزادی

 

 

 ثاقب سلیم،نئی دہلی

دس محرم الحرام 61 ہجری مطابق 680 عیسوی کو حسین ابن علی کو شہید کر دیا گیا۔ وہ پیغمبر اسلام محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے تھے۔

امام حسین بن علی اپنے اہل خانہ کے ساتھ کربلا (عراق )میں یزید کی ایک بہت بڑی مسلم فوج شہید کردیا۔ صدیوں سے اس دن کو مسلمان عوامی غم کے طور پر منا رہے ہیں۔

حسین کی شہادت ظلم کے خلاف لڑنے کی علامت بنی ہوئی ہے۔ مسلمانوں کی تاریخ میں کربلا کے واقع کو حق و باطل کی جنگ کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کے دوران کچھ مسلم رہنماؤں نے کربلا کو علامت کے طور پر بھی پیش کیا ہے۔

جہاں برطانوی حکومت کی نمائندگی کو یزید سے تشبیہ دی گئی ہے تو وہیں ہندوستانیوں کو حسین کے پیروکار کے طور پر پیش کیا جاتا تھا کہ ہندوستان سچائی کے لیے لڑ رہے ہیں۔

سنہ 1921 میں مولانا ابوالکلام آزاد نے ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہدائے کربلا کی اہمیت کو اجاگر کیا تھا۔

مولانا ابوالکلام آزاد نے ایک بڑے اجتماع سے کہا تھا کہ 680 عیسوی میں سانحہ کربلا کو انسانی تاریخ کا سب سے بڑا ماتمی واقعہ قرار دیا تھا۔

ان کا خیال تھا کہ دس محرم کا سانحہ اس سے کہیں زیادہ بڑا ہے، جتنا یاد کیا جاتا ہے۔

مولاناآزاد کی یہ تقریر بعد میں ایک کتابچہ کی شکل میں شائع ہوا۔

مولانا کے مطابق قدیم زمانے سے انسانوں نے ان واقعات کو یاد رکھا ہے، جن سے وہ سیکھ سکتے ہیں۔

خیال رہےکہ سبھی مذاہب کے تہواروں کا مقصد کسی نہ کسی طرح تعلیمات یاد رکھنا ہوتا ہے۔

دراصل محرم حسین اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے واقعہ کو یاد کرنے کے لیے نہیں منایا جاتا ہے۔ مولانا کا خیال ہے کہ محرم ایک طاقتور ظالم کی یاد میں نہیں منایا جاسکتا جس نے بظاہر کم طاقتور صالح آدمی کو شہید کیا تھا۔

اگر ایسا ہوتا تو تہذیبوں کی تاریخ میں سیکڑوں واقعات ہوئے ہیں، جہاں ظالموں نے ان کے خلاف کھڑے لوگوں کو پھانسی دی ہے، اگر ایسا ہوتا دیگر واقعات کو بھی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا سکتی ہے۔

تاہم حسین کی شہادت کو کبھی ماتم کے طور پریاد نہیں کیا گیا۔ اس کو ایک الگ طرح سے دیکھنا ہوگا؟

درحقیقت مولانا کا خیال ہے، یہ یادگار حسین کی تعلیمات کو یاد رکھنا ہے جو کہ اصل میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی تعلیمات ہیں جو کہ دراصل قرآن اور پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم نے کی ہی تعلیمات ہیں۔

کربلا کی صورت میں ہم سچائی کو یاد کرتے ہیں، جس کے ساتھ حسین کھڑے تھے۔

صرف تحریر شدہ الفاظ ہی لوگوں کی رہنمائی نہیں کر سکتے۔ ہمیں سچ ، صبر اور تقویٰ کا سبق سکھانے کے لیے زندہ رول ماڈل کی ضرورت ہوتی ہے۔

حسین ایک ایسی مثال ہے۔

مولانا کا خیال ہے کہ اللہ نے اپنی کتابیں انبیاء کے ساتھ بھیجی ہیں کیونکہ مثال کے بغیر لوگ ان کی باتوں کا صحیح مطلب نہیں سمجھ سکتے۔استاد کے بغیر ہم کوئی کتاب یا مذہب نہیں سیکھ سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ مولانا اس دعوے پر حیران نہیں ہوتے کہ پیغمبر کے داماد حضرت علی ابن ابی طالب قرآنِ نطق تھے۔

حضرت علی کی زندگی نبی کی عکاسی کرتی ہےاور اس طرح ان کے اعمال قرآن کی تعلیمات کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

ایسے رول ماڈل ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں، کیونکہ ان کے بغیر ہم اللہ کا کلام نہیں سمجھ سکتے۔

مولانا ابوالکلام آزاد لکھتے ہیں، اس شہادت کو ہمیشہ سکھائی جانی چاہئیں اور اس مقدس شہادت کی روح کو ہر سال کم از کم ایک بار یاد رکھنا چاہیے۔

یہ سانحہ کربلا اپنے اندر تقویٰ ، صبر ، سچائی ، جمہوریت اور انصاف کے اسلامی اسباق پر مشتمل ہے۔ اسلامی روایات نبوت پر یقین رکھتی ہے۔ شروع سے ہی اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو سیدھے راستے پر چلانے کے لیے مختلف انبیاء اور رسول نازل کئے۔

بعض اوقات ان نبیوں نے ظالموں سے جنگ کی۔ لیکن ، کسی بھی نبی کے خاندان نے کبھی حق کی راہ میں خود کو قربان نہیں کیا۔ ابراہیم علیہ السلام کے فرزند قربان ہونے کے قریب آئے، لیکن اُسے بچا لیا گیا۔

نبیوں کی صف میں آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھ سچائی کا پیغام مکمل کیا۔ چنانچہ اس کے ساتھ حق کے لیے لڑنے کی حتمی حقیقت بھی سامنے آئی۔ کربلا میں؛ نبی کے خاندان بوڑھے اور جوان نے حق کو قائم کرنے کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔

یہ ایک ایسا مذہب ہے جو انصاف، ہمدردی ، محبت ، رحم و ایثار کا درس دیتا ہے۔

ان کی شہادت کے ساتھ پیغمبر کے خاندان والوں نے آنے والے زمانے کے لیے ایک مثال قائم کی ہے کہ سچ اور جھوٹ کے درمیان جنگ میں زندگی کا کوئی معنی نہیں ہے۔

اس شہادت میں اسلام کی قربانی شامل ہے، جہاں ایک اکیلا آدمی ایک طاقتور فوجی کا دفاع کرتا ہے۔ سچائی چاہے کتنا ہی اکیلا کیوں نہ ہو ، کبھی بھی وہ ایک طاقتور جھوٹ کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گا۔

مولانا آزاد نے ظفر علی خان کا ان کے کچھ اشعار نقل کئے ہیں:

کرتی رہے گی پیش شہادت حسین ؓکی

زندگانی حیات کا یہ سرمدی اصول

چڑھ جاۓ کٹ کے سر تیرا نیزے کی نوک پر

پھر بھی یزیدوں کی اطاعت نہ کر قبول

نوٹ: ثاقب سلیم مصنف و تاریخ نگار ہیں۔