کالی سلک پر سنہرے حرفوں والا قرآن پاک کا نسخہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-08-2021
ریشمی قرآن پا ک
ریشمی قرآن پا ک

 

 

قرآن شریف،ایک آسمانی کتاب، مسلمانوں کی سب سے مقدس کتاب، جسے اسلام کی روح کہا جاتا ہے۔ جو دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب مانی جاتی ہے۔دنیا کے ہر مسلمان کے لیے روحانی تسکین کا سب سے بڑا ذریعہ ہے قرآن پاک ۔

 دنیا میں قرآن پاک کے نسخے ہر دور میں توجہ کا مرکز رہے ہیں۔ ہاتھ کے لکھے قلمی نسخے تو فن خطاطی کے بہترین نمونے،دنیا میں کبھی کسی نمائش یا پھر خبر کے سبب سامنے آتے رہتے ہیں ۔

لوگوں کی اپنی اپنی پسند ہے،کوئی دنیا کے سب سے چھوٹے قرآن پاک کا نسخہ رکھنا پسند کرتا ہے تو کوئی دنیا کا سب سے بڑا۔ کوئی سب سے وزنی قرآنی نسخہ کو فخریہ انداز میں پیش کرتا ہے تو کوئی سب سے سنہرے قرآن کو۔

 گویا قرآن پاک کی تلاوت کے ساتھ ساتھ مسلمانوں میں قرآن پاک کے نسخوں کو محفوظ رکھنے یا اس کی نمائش کرنے کا بھی جنون ہے۔

اس کو ہم قرآن پاک سے محبت ہی کہہ سکتے ہیں جو دنیا کے کونے کونے کے مسلمان اسے مختلف شکلوں میں دیکھنے اور محفوظ رکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اب ایک ایسے ہی قرآنی نسخہ کا ذکر ہے ،سرخیوں میں ہے یہ نسخہ ۔جو بہت خاص ہے۔ جس میں روحانیتتو ہے ہی لیکن اس کی نزاکت اور نفاست کا بھی کوئی جوڑ نہیں ہے۔

 یہ ہے ایک انتہائی خو بصورت اور پرکشش نسخہ ،جو ’پیور سلک ’ پر تیار کیا گیا ہے۔

 آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی خاتون نقش نگار نے 3 سال کی محنت سے سلک سونے کی لکھائی سے قرآن پاک تحریر کر لیا۔

awazurdu

 تاہم اب ایک خاتون نے قرآن پاک کو ایک ایسے منفرد انداز میں تیار کیا ہے کہ اس سے قبل اس طرح کے انداز میں شاہد ہی کسی نے مکمل قرآن پاک کبھی تیار کیا ہو۔

 آذربائیجان کی خاتون نے ہاتھ کی کڑھائی سے سلک کے کپڑے پر مکمل قرآن پاک لکھا ہے۔ خاتون کا کپڑے پر کڑھائی کے ذریعے تیار کردہ قرآن توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

 خاتون نے اس وقت سلک پر سونے کی لکھائی کا کام شروع کیا جب اسے معلوم ہوا کہ قرآن پاک کو مختلف قسم کے کپڑوں پر تحریر کیا جا سکتا ہے۔ 

قرآن پاک کا ہر صفحہ ریشم سے بنایا گیا ہے جس کی لمبائی 11.4 انچ اور چوڑائی 13 انچ ہے۔

awazurdu

تنزیلے نے قرآن پاک تحریر کرنے کی تیاری میں ایک لیٹر سے زائد مائع سونا اور چاندی کا استعمال کیا۔تنزیلے کی تیار کردہ قرآن پاک کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں ترکی کی وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری کیا گیا۔

 تنزیلے نے سلک پر تحریر کردہ قرآن پاک کو ماسٹر پیس قرار دے دیا ہے۔

اس پراجیکٹ کی ایک خاص اہمیت ہے کیونکہ قرآن پاک میں متعدد بار ریشم کا ذکر کیا گیاہے۔