سونال کولکرنی جوشی
ہندوستان کی سرزمین پر تقریباً 500 مختلف زبانیں موجود ہیں، جن میں سے بیشتر آج بھی استعمال کی جاتی ہیں۔ مصنفہ سونال کولکرنی جوشی ہمیں زبانوں کے اس تنوع کے بارے میں بتاتی ہیں اور ان کے درمیان قدیم عالمی روابط کا سراغ لگاتی ہیں۔ہندوستان کی کثیر لسانی حیثیت نے طویل عرصے تک اس کے سماج، ثقافت، تاریخ اور سیاست کو تشکیل دیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر ہندوستان میں کتنی زبانیں بولی جاتی ہیں؟ ہندوستان تقریباً 461 زبانوں کا وطن ہے۔ ان میں سے 447 زبانیں آج بھی فعال ہیں اور روزمرہ کے مختلف اندازِ گفتگو میں استعمال کی جاتی ہیں، جب کہ 14 زبانیں معدوم ہو چکی ہیں اور اب کسی قسم کی ابلاغی ضرورت پوری نہیں کرتیں۔ ان زبانوں میں 121 زبانیں وہ ہیں جنہیں دس ہزار سے زیادہ افراد بولتے ہیں، اور ان میں سے 22 زبانیں وہ ہیں جو دستورِ ہند میں سرکاری طور پر تسلیم شدہ ہیں۔
ان میں آسامیہ، بنگالی، بودو، ڈوگری، گجراتی، ہندی، کنڑ، کشمیری، کُونکوَنی، ملیالم، منی پوری، مراٹھی، مَیتھلی، نیپالی، اُڑیہ، پنجابی، سنسکرت، سنتالی، سندھی، تمل، تیلگو اور اُردو شامل ہیں۔ ان زبانوں کو ’’شیڈیولڈ لینگویجز‘‘ یعنی دستور کے شیڈول میں درج زبانیں کہا جاتا ہے۔ قومی سطح پر 2011ء میں کیے گئے مردم شماری کے مطابق 96.7 فیصد ہندوستانی ان ہی زبانوں میں سے کسی ایک کو مادری زبان کے طور پر بولتے ہیں۔ سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہندی ہے (26.6 فیصد)، اس کے بعد بنگالی (7.94 فیصد)، پھر مراٹھی (6.84 فیصد) اور تیلگو (6.68 فیصد)۔
ان سب شیڈیولڈ زبانوں میں ’’ہندی‘‘، جسے بعض لوگ عام طور پر ’’ہندوستانی‘‘ بھی کہتے ہیں، ملک کی قومی سرکاری زبان تسلیم کی گئی ہے۔ اسی طرح انگریزی کو قومی سطح پر ایک ذیلی سرکاری زبان کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ آزادی کے بعد کئی ریاستوں نے اپنی زبان کی پالیسی طے کی، جس کے مطابق وہاں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان کو سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا۔ اس طرح کئی یک لسانی ممالک (مثلاً جاپان میں جاپانی، فرانس میں فرانسیسی وغیرہ) کے برعکس ہندوستان میں کوئی ایک ’’ہندوستانی‘‘ زبان موجود نہیں۔
زبانوں کے خاندان
زبانیں اس ملک کے عوام کی عادات اور لسانی نشانیاں اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہیں۔ اسی لیے زبانوں کو بھی انسانوں کی طرح مختلف ’’خاندانوں‘‘ میں بانٹا جا سکتا ہے، جو ان کے نسلی رشتوں اور مشابہت پر مبنی ہیں۔ ہندوستان میں زبانوں کے اہم خاندان یہ ہیں:
عالمی روابط
دلچسپ امر یہ ہے کہ ہندوستانی زبانوں کے یہ تمام خاندان دنیا کی دوسری زبانوں سے بھی رشتہ رکھتے ہیں۔ ہند-آریائی زبانوں کا رشتہ یورپ کی زبانوں سے جڑا ہوا ہے، جو لاطینی اور یونانی سے نکلی ہیں۔ اسی لیے بنگالی، ہندی، فارسی، انگریزی، جرمن اور ڈچ سب ایک ہی قدیم نسلی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ موندا یا آسٹرک (نیم نسلی-ایشیائی) خاندان کی زبانوں کا رشتہ ویتنام اور کمبوڈیا کی زبانوں سے ہے۔ تبتی-برمی خاندان کی زبانوں کا رشتہ نیپال، میانمار، بھوٹان اور چین کی زبانوں سے ہے۔ موندا خاندان کی زبانوں میں سنتالی، منڈاری، ہو اور دیگر قبائلی زبانیں شامل ہیں جو وسطی ہندوستان میں بولی جاتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق مختلف ادوار میں مختلف لسانی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے گروہ برصغیر میں آ کر آباد ہوئے۔ ممکن ہے کہ انڈامانی زبانوں کے بولنے والوں کے اجداد پہلی انسانی ہجرت کے ساتھ افریقہ سے جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا آئے ہوں۔
زبان اور تحریر
ہندوستان میں زبان کا تعلق بنیادی طور پر تحریر اور متن سے جڑا ہوا ہے۔ لیکن تمام زبانیں لکھی نہیں جاتیں، حالانکہ ان کی زبانی روایات بہت غنی ہیں۔ تحریر کی ابتدا زیادہ تر تجارتی ریکارڈ رکھنے کے لیے ہوئی، نہ کہ مذہبی یا سماجی سرگرمیوں کے لیے۔ہندی، مراٹھی، کُونکوَنی اور سنسکرت کو ’’دیوناگری‘‘ رسم الخط میں لکھا جاتا ہے۔ کچھ زبانیں ایک سے زیادہ رسم الخط میں لکھی جاتی ہیں، مثلاً سندھی کو دیوناگری اور فارسی-عربی دونوں میں، جب کہ کُونکوَنی کو دیوناگری، ملیالم، کنڑ، فارسی-عربی اور رومن میں۔مختلف لسانی گروہوں کے افراد ایک دوسرے سے الگ تھلگ نہیں رہے بلکہ صدیوں سے سماجی، اقتصادی اور دیگر عوامل کے سبب گھلتے ملتے رہے ہیں۔ اس عمل نے زبانوں کو مزید مالا مال کیا ہے اور وہ ایک دوسرے سے الفاظ اور تراکیب لے کر وسیع ہو گئی ہیں۔ یہی امتزاج اور تقارب ہندوستان کی کثیر لسانی شناخت بناتا ہے اور اس تنوع کے پیچھے چھپی ہوئی بنیادی وحدت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
آفاقِ ہند
سونال کولکرنی جوشی پونے کے ڈیکن کالج میں لسانیات کی پروفیسر ہیں۔ انہوں نے برطانیہ کی ریڈنگ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ان کی تحقیقی موضوعات میں زبان کی تبدیلی، لہجوں کے تنوع کا نقشہ بنانا، لسانی ہجرت کی زبان پر اثرات اور ڈائسپورا کی زبانوں کا مطالعہ شامل ہیں۔