مسجد نبوی کے قالینوں کے بارے میں حیرت انگیزباتیں

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 12-04-2022
مسجد نبوی کے قالینوں کے بارے میں حیرت انگیزباتیں
مسجد نبوی کے قالینوں کے بارے میں حیرت انگیزباتیں

 

 

مدینہ: سعودی عرب میں مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر زائرین کے لیے قالین بچھاتی ہے۔ 25 ہزار قالین نماز کے لیے بچھائے جا رہے ہیں۔

مسجد نبوی انتظامیہ میں قالینوں کے ادارے کے انچارج عبدالرحمن الاحمدی نے بتایا کہ ’مسجد نبوی کے قالین مضبوط اور موٹے ہوتے ہیں۔

بہت زیادہ استعمال سے متاثر نہیں ہوتے۔ ان میں ملائم اون استعمال ہوتی ہے۔ انہیں بار بار دھویا جاتا ہے لیکن اس سے ان کا معیار خراب نہیں ہوتا‘۔ عبدالرحمن الاحمدی کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی کے قالین سعودی عرب ہی میں تیار ہوتے ہیں۔

ہر قالین میں ایک ’’ای سم‘‘ ہوتی ہے جس میں اس کا پورا ڈیٹا موجود ہوتا ہے۔ ای سم میں قالین کی تیاری کی تاریخ، دھلائی کے اوقات اور استعمال کے طور طریقے موجود ہوتے ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ مسجد نبوی کے قالین دنیا بھر میں اعلی اور عالمی معیار کے ہیں۔ یہ اندرون ملک تیار کیے جا رہے ہیں۔ مسجد نبوی کے دالانوں کے سائز کے مطابق ہوتے ہیں۔ ان کی تیاری کے لیے خصوصی سٹینڈرڈ ہے جن کی پابندی کی جاتی ہے۔

مسجد نبوی کے قالینوں کا ڈیٹا اس کی سم میں محفوظ کیا جاتا ہے ہر نماز سے قبل قالین کو سینیٹائز اور اسے معطر کیا جاتا ہے۔ روزانہ دس بار 1850 لٹر خوشبویات اور جراثیم کش محلول استعمال کیا جاتا ہے۔

ان کی صفائی کے لیے دستی اور بجلی سے چلنے والی ڈھائی سو مشینیں مہیا ہیں۔ روزانہ تین بار ان کی صفائی ہوتی ہے۔