سکھ نعت خواں ستنام سنگھ کی بڑھ رہی مقبولیت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
سکھ نعت خواں ستنام سنگھ
سکھ نعت خواں ستنام سنگھ

 

 

سکھا خان ،ملیرکوٹلہ

ہندوستان میں گنگاجمنی تہذیب کی روایت پرانی ہے۔ یہی سبب ہے کہ جہاں مہاراجہ کشن پرشاد شادؔ،پروفیسرجگن ناتھ آزاد نے نعتیہ کلام لکھے،وہیں علامہ اقبال اور نظیراکبرآبادی نے ہندووں کی قابل احترام شخصیات پر نظمیں تحریرکیں۔

اب ایسے لوگوں میں ایک نام ستنام سنکھ کا جڑگیا ہے جواپنی نعت خوانی کے سبب ہندوپاک میں مقبول ہورہے ہیں۔وہ سنگرور ضلع (پنجاب )کے امر گڑھ قصبے کے رہنے والے ہیں۔

ان کی مادری زبان پنجابی ہے اور نعتیہ کلام بھی پنجابی میں پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنا نام ستنام پنجابی رکھاہے۔

ستنام نے ایک میوزک کمپنی بھی کھولی ہے جس کا مقصدگانے پیش کرناہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ قومی یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کئے مقصد سے نعت شریف پڑھتے ہیں۔

حالانکہ اپنے اس قدم سے انھوں نے مسلمانوں کا دل جیت لیا ہے اور جہاں مقامی مسلمان ان سے ملاقات کرنے آتے ہیں وہیں پاکستان اور دنیا کے دوسرے ملکوں سے انھیں کال بھی آرہی ہیں۔کئی تنظیموں نے انے اعزاز بھی پیش کیاہے۔