سعودی عرب:پہاڑکے دامن میں بسا رنگ برنگی گائوں وائرل

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 06-01-2022
سعودی عرب:پہاڑکے دامن میں بسا رنگ برنگی گائوں وائرل
سعودی عرب:پہاڑکے دامن میں بسا رنگ برنگی گائوں وائرل

 

 

ریاض:ان دنوں ایک خوبصورت رنگ برنگی گائوں وائرل ہورہا ہے۔ لوگ اس کی تعریف کرتے ہوئے نہیں تھک رہے ہیں۔

خبروں کے مطابق پاکستانی فوٹو گرافر ’فاروق افضال‘ نے مملکت کے جنوب میں واقع ایک انجانے کوہستانی مقام کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا ہے-

سبق ویب سائٹ کے مطابق صارفین پاکستانی فوٹو گرافر کی جاری کردہ تصاویر دیکھ کر حیرت سے یہ سوال کر رہے ہیں کہ ’کیا واقعی یہ جگہ سعودی عرب میں ہے؟ جنوبی مملکت کے بلند و بالا پہاڑ کی چوٹی پر رنگ برنگے مکانات کی تصاویر بے حد پسند کی جا رہی ہیں-

پاکستانی فوٹو گرافر نے اس حوالے سے اپنی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ چھٹی گزارنے اور سیر و سیاحت کے لیے عسیر، باحہ اور ان کے خوبصورت شہروں کا انتخاب کیا- عسیر کا علاقہ اور اس کے خوبصورت مناظر آج بھی لاکھوں لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہیں-

فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ ان کے ایک دوست نے بتایا کہ ابہا میں جبل السودۃ کے قریب السحاب سیر گاہ ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے-

اس کے مشرق میں سبزہ زاروں میں گھرے قریے ہیں اور مغرب کی جانب تہامہ کے خوبصورت علاقے اس کے دامن میں واقع ہیں- خوبصورت بات یہ ہے کہ یہاں سیر و سیاحت کے لیے آنے والوں کو تمام سہولیات ملتی ہیں جن کے وہ آرزو مند ہوتے ہیں-

یہاں سب سے زیادہ مجھے السحاب سیر گاہ کے اوپر واقع رنگ برنگے مکانات بے حد پرکشش لگے- فاروق کا کہنا ہے کہ السحاب سیر گاہ ابہا شہر کے خوبصورت ترین تفریحی مقامات میں سے ایک ہے- اس کا محل وقوع بڑا پرکشش ہے- یہ آسمان سے باتیں کرنے والے پہاڑ کی چوٹی پر واقع ہے-

اتنا ہی نہیں یہاں کی آب و ہوا سحر آفریں ہے- یہاں آکر ذہن کو سکون ملتا ہے- سیاحوں کے لیے رنگ برنگے کمرے بنائے گئے ہیں- جہاں ٹھہرنا اور قدرتی مناظر سے لطف اٹھانا بھلا لگتا ہے-

فوٹو گرافر نے سی این این ویب سائٹ پر اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ یہاں کا شاندار قدرتی حسن اور آسمان سے باتیں کرنے والی چوٹیاں، دلکش مناظر، معتدل آب و ہوا، مثالی کوہستانی جنت کا نشان ہیں-

منظر سچ مچ بہت شاندار ہے- فاروق نے بتایا کہ ان سے بہت سارے لوگوں نے دریافت کیا کہ کیا واقعی یہ جگہ سعودی عرب میں ہے اب سینکڑوں لوگ اس خوبصورت جگہ کی سیر کا پروگرام بنا رہے ہیں- (ایجنسی)