راجستھان:فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور خوشحالی کی مثال چھوٹی بیری گاؤں

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 31-01-2023
راجستھان:فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور خوشحالی کی مثال چھوٹی بیری گاؤں
راجستھان:فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور خوشحالی کی مثال چھوٹی بیری گاؤں

 

 

راوی دویدی

ناگور:راجستھان کے ناگور ضلع کے چھوٹی بیری گاؤں کو کئی طریقوں سے مثالی سمجھا جا سکتا ہے۔ سب کے لیے برابری کا درجہ، خواتین کا احترام اور حب الوطنی کا جذبہ یہاں کے لوگوں کی رگ و پے میں پیوست ہے۔ ذرا سوچئے، کوئی ایسا گاؤں ہونا چاہیے، جہاں لوگ ایک دوسرے کے ساتھ مکمل ہم آہنگی سے رہتے ہوں، ہر خاندان خوشحال اور خود کفیل ہو، لوگ اپنےگاؤں کا نام ملک و دنیا میں روشن کر رہے ہوں،ذات اور مذہب کی بنیاد پر کسی قسم کی تفریق نہ ہو۔ خواتین کو بااختیار بنایا جانا چاہیے اور انہیں کسی قسم کی سماجی زنجیروں میں نہیں جکڑنا چاہیے۔ ایسے گاؤں کا وجود کوئی تصور نہیں بلکہ حقیقیت ہے،یہ چھوٹی بیری گائوں ہے۔ راجستھان کے ناگور ضلع کا چھوٹی بیری گاؤں جس کی آبادی تقریباً 11 ہزار نفوس پر مشتمل ہے، اس کی زندہ مثال ہے۔

غالباً آپ نے اس گاؤں کا نام تو سنا ہوگا لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس گاؤں نے یہ مثالی حیثیت کیسے حاصل کی اور نسل در نسل اپنی روایت کو کیسے برقرار رکھا؟ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں کے شہریوں نے منشیات اور جوئے جیسی برائیوں سے خود کو دور کر لیا ہے اور محنت کی کمائی کو اپنی زندگی کا نصب العین بنا رکھا ہے۔ فوج میں اپنی خدمات دینا لوگوں کی پہلی پسند ہے۔ یہ گاؤں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے معاملے میں بھی ایک مثالی ہے۔

awaz

چھوٹی بیری کے سرپنچ اقبال خان کہتے ہیں، ’’اس گاؤں کی خوشحالی کا راز بزرگوں کے آشیرواد اور مشوروں میں پوشیدہ ہے‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گاؤں 1652 میں ملایاگر خان نے بسایا تھا۔ ساتھ ہی اسے ایک مثالی گاؤں بنانے کا تصور بھی پیش کیا گیا اور اپنے بزرگوں کی تعلیمات کو اپنا ورثہ سمجھتے ہوئے لوگ آج بھی اپنے آپ کو ہر قسم کی برائیوں سے دور رکھتے ہیں۔ اقبال خان کہتے ہیں کہ ہمارے گاؤں کے بزرگوں نے فیصلہ کیا تھا کہ یہاں کوئی کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کرے گا، خواتین کو مکمل عزت دیں گے، اپنی زندگی ملک کی خدمت کے لیے وقف کریں گے، کسی قسم کا نشہ نہیں کریں گے اور محنت سے زندگی بسر کریں گے۔ آج بھی گاؤں کے لوگ ان نظریات کی پیروی کرتے ہیں۔

اقبال خان کے مطابق گاؤں کے لوگوں کی آمدنی کے دو اہم ذرائع ہیں۔ فوج میں خدمت کرنا اور اونٹوں سے روزی کمانا۔ اس کے علاوہ ملک سے باہر کام کرنے والے لوگ بھی اپنے گھر پیسے بھیجتے ہیں۔ بزرگوں کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے جوئے، شراب یا کسی بھی قسم کی منشیات سے دوری رہنے کا نتیجہ ہے کہ تقریباً 2000 گھروں پر مشتمل اس گاؤں کا شمار راجستھان کے سب سے خوشحال گاؤوں میں ہوتا ہے۔ یہاں آپ کو نہ تو شراب کی دکانیں اور نہ ہی چائے کی دکانیں ملیں گی۔ لوگ جوا کھیلنے اور تاش کھیلنے سے بھی دور رہتےہیں۔ عام طور پر یہاں کوئی ایسا خاندان نہیں ملے گا جو مالی طور پر بہت کمزور ہو۔

علاقے میں سڑکوں اور مکانات وغیرہ کی حالت بھی گاؤں کی خوشحالی کی داستان بیان کرتی ہے۔ تعلیم کو ترجیح دی جاتی ہے، خواتین پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ سرپنچ کے مطابق چھوٹی بیری میں تعلیم کی سطح بہت اچھی ہے۔

awaz

وہ کہتے ہیں، ’’یہاں خواندگی کی شرح تقریباً 98 فیصد ہے۔ یہاں کے لوگ اعلیٰ تعلیم میں پیچھے نہیں ہیں۔ گاؤں کے بزرگ اس بات پر بہت فخر کرتے ہیں کہ نوجوان نسل ان کی میراث کو آگے بڑھا رہی ہے۔ یہاں کے نوجوان نہ صرف پڑھائی میں اچھا کر رہے ہیں بلکہ علاقے کی ترقی میں بھی اپنا یوگدان دے رہے ہیں۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے معاملے میں بھی یہ گاؤں کسی سے پیچھے نہیں ہے۔ خاندان کی ذمہ داریاں نبھانے والی زیادہ تر خواتین بھی تعلیم یافتہ ہیں۔ خواتین تعلیم یافتہ ہو کر، سرکاری ملازمتوں میں جا کر آگے بڑھ رہی ہیں اور اپنے فیصلوں میں خود مختار ہیں۔

آئی پی ایس اسلم خان لڑکوں اور لڑکیوں میں امتیاز نہ کرنے کے معاملے میں ایک مثال ہیں۔ وہ کئی مواقع پر بتا چکی ہیں کہ جب وہ پیدا ہوئی تھیں تو باپ نے پہلے ہی لڑکے کا نام سوچ لیا تھا۔ لیکن جب لڑکی ہوئی تو اس کا نام اسلم رکھا۔ اور اسلم کی پرورش میں انہوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اسلم نے راجستھان کے پہلے مسلمان آئی پی ایس بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

awaz

ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں۔ معلومات کے مطابق گاؤں میں جاٹ، میگھوال، حجام، ہریجن، کمہار اور سنار وغیرہ ذاتوں کے لوگ رہتے ہیں۔ ویسے یہاں بنیادی طور پر قائم خانی مسلمان طبقے کے لوگ حاوی ہیں۔ لیکن یہاں نہ تو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے بگڑنے جیسا کوئی مسئلہ ہے اور نہ ہی ذات پات کی بنیاد پر کوئی تفریق ہے۔ سرپنچ اقبال خان کہتے ہیں، ''یہاں کسی بھی قسم کی ذات پات پرستی نہیں ہے۔ کسی بھی برادری یا ذات کے لوگوں کو برابر میں بٹھایا جاتا ہے۔'' پڑوسی گاؤں چھوٹی چھپری کے رہنے والے ایوب ساگر اسی بات کو دہراتے ہیں۔

ایوب ساگر جو کہ پیشہ کے اعتبار سے گلوکار ہیں، کہتے ہیں کہ نہ صرف چھوٹی بیری بلکہ ڈویژن کے کے 57 قریبی دیہاتوں میں بھی ذات پات اور مذہب کے حوالے سے کوئی امتیاز نہیں برتا جاتا ہے۔ ایوب ساگر کہتے ہیں، "چھوٹی بیری میں زیادہ تر گھر مسلمانوں کے ہیں، لیکن ہندوؤں کی بھی کافی آبادی ہے لیکن ہمارے گاؤں چھوٹی چھپری میں ہندوؤں کا صرف ایک خاندان رہتا ہے۔ یہاں باہمی میل جول کا حال کچھ اس طرح ہے کہ کچھ عرصہ پہلے جب ایک ہندو گھرانے میں ایک شخص کا انتقال ہوا تو آخری رسومات کا سارا عمل گاؤں کے مسلمانوں نے ادا کیا۔

awaz

آئی پی ایس اسلم خان کی کرشن بھکتی بھی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی حالت کی عکاسی کرتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ درشن اورپریکرما کے لیے اسلم خان کا ورنداون جانا حال ہی میں سرخیوں میں رہا تھا۔ اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ تمام مذاہب میں یقین رکھتی ہیں۔ وہ کرشنا اور ہنومان جی کی کا احترام کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ وہ نماز بھی پڑھتی ہیں۔ ویسے تو چھوٹی بیری کو فوجیوں کا گاؤں کہنا مبالغہ آرائی نہیں ہو گا، کیونکہ یہاں ایک ہزار کے قریب سابق فوجی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اندازے کے مطابق اس وقت تقریباً 500 لوگ فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس میں کرنل، لیفٹیننٹ کے رینک کے چار افسران بھی شامل ہیں۔ دیگر علاقوں میں بھی یہاں کے لوگ کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

اقبال خان کا کہنا ہے کہ یہاں 200 کے قریب سرکاری اساتذہ ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کو دیگر سرکاری خدمات اور پیشہ ور افراد جیسے سائنسدان، ڈاکٹر، وکیل بھی ملیں گے۔ ایوب ساگر کے مطابق ’’کوئی شعبہ ایسا نہیں ہے جس میں یہاں کے لوگوں نے کامیابی کا جھنڈا نہ لہرایا ہو۔ چھوٹی بیری اور سوشل میڈیا پر قائم خانی سماج طبقہ سے وابستہ گروپ بھی اس کی گواہی دیتے ہیں۔ ایسی ہی ایک فیس بک پوسٹ کے مطابق جدوجہد آزادی سے لے کر پڑوسی ملک کے ساتھ جنگ ​​تک گاؤں کے لوگوں نے بہت تعاون کیا ہے۔ یہاں کے لوگ فوج میں بھرتی میں کبھی پیچھے نہیں رہتے۔

awaz

قائم خانی طبقے سے وابستہ کچھ فیس بک پیجز گاؤں کے لوگوں کے بارے میں معلومات دے کر فخر کا اظہار کرتے رہتے ہیں جنہوں نے ملک کے مختلف حصوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ یہاں کے لوگوں کے فیس بک پیج یا ٹویٹس وغیرہ کو دیکھیں تو ایک بات صاف نظر آتی ہے کہ وہ بڑوں کی بات مان کر، مل جل کر رہ کر اور ملک کی خدمت کے لیے خود کو وقف کر کے اورمنشیات سے دور رہنے میں سب سے زیادہ فخر محسوس کرتے ہیں۔