حرمین میں نماز کے لیے ایپس کے ذریعے اجازت نامہ جاری ہوگا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 13-11-2021
حرمین میں نماز کے لیے ایپس کے ذریعے اجازت نامہ جاری ہوگا
حرمین میں نماز کے لیے ایپس کے ذریعے اجازت نامہ جاری ہوگا

 

 

مکہ: سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے ایک نئی سروس کا اضافہ کیا ہے جس کے تحت بیرون سعودی عرب سے آنے والے زائرین کو مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں عمرہ اور نماز ادائیگی کے لیے ایپس کے ذریعے اجازت نامہ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایک بیان میں، وزارت حج نے بتایا کہ یہ سروس "قدوم" پلیٹ فارم پر رجسٹر ہونے اور مملکت میں پہنچنے کے بعد "اعتمرنا‘‘ اور ’’توکلنا‘‘ کی ایپس پر مؤثر ہو گی۔

وزارت حج وعمرہ اور سدایا نے " اعتمرنا‘‘ اور ’توکلنا" ایپلی کیشنز کے تمام صارفین پر زور دیا کہ وہ (گوگل پلے)، (ایپ اسٹور)، (ایپ گیلری) اور (گیلیکسی اسٹور) کے ذریعے ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کریں۔