پربتی پور: مورتیوں کو زلفوں کی خوبصورتی عطا کرنے والا ایک مسلم اکثریتی گاؤں

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 27-09-2025
پربتی پور: مورتیوں کو زلفوں کی خوبصورتی عطا کرنے والا ایک  مسلم اکثریتی گاؤں
پربتی پور: مورتیوں کو زلفوں کی خوبصورتی عطا کرنے والا ایک مسلم اکثریتی گاؤں

 



شانتپریا رائے چوہدری/ہوڑہ

 مغربی بنگال میں موسلا دھار بارش کے رخنہ کے باوجود اب  درگا پوجا کے پنڈالوں میں رونق ہے،بنگال پر درگاہ پوجا  کا رنگ چڑھا ہوا ہے ،عقیدت اور روایات کا خوبصورت ملن  بے مثال مذہبی  رواداری کا نمونہ بھی ہے ۔ درگا پوجا کے دوران درگا ماں کی خوبصورت مورتیوں کو چار چاند لگانے والے لمبے بال  بھی اس کا نمونہ ہیں ۔ دراصل ریاست کے پر برتی پور پور گاؤں میں ان بالوں کے کارو بار کی کمان مسلمانوں کے ہاتھوں میں ہے ۔جس کے سبب پچھلے دنوں گاوں کے  شیخ نور، حسین، مصطفیٰ، کمال اور سیف الدین شیر، مکٹ (تاج)، شو اور ماں درگا کے بتوں کو سجانے میں مصروف رہے تھے ،جن کی آمدنی کا بڑا ذریعہ ہے ۔ ہر سال کی طرح کاریگر وں کے لیے وقت پر سپلائی کرنے کے چیلنج رہا مگر وہ کامیاب رہے ۔اس سال قدرتی آفات نے روئی کے بال بنانے والے تاجروں کو سخت متاثر کیا ہے۔ بارش اور نمی کے باعث ہوڑہ ضلع کے باراگچھیا علاقے میں درگا پوجا کے پنڈالوں کے لیے وِگ بنانے والے تاجروں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

ایک کاریگر رنگے گئے "بالوں" کو دھوپ میں خشک کرتے ہوئےمصطفیٰ نے کہا:“اس سال کی مسلسل بارشوں نے دھوپ میں رنگی ہوئی روئی کو خشک کرنے میں بہت وقت لیا۔ اس کے نتیجے میں وقت پر بتوں کے لیے بال فراہم کرنا مشکل ہو گیا، جس سے کاروبار کو بھاری نقصان ہوا ہے۔”ہوڑہ کے جگت بلاؤپور بلاک کا یہ مسلم اکثریتی گاؤں پربرتی پور پور ہندو دیوی دیوتاؤں کے بتوں کے بال بنانے کے لیے مشہور ہے۔ یہ ان کے لیے سب سے مصروف وقت ہے اور کچھ کاریگروں کا کہنا ہے کہ انہیں کھانے کا بھی وقت نہیں ملتا۔ان کا کاروبار کالی پوجا تک چلتا ہے۔

پربرتی پور پور کے ملک پارہ، شیخ پارہ اور دیگر علاقوں میں 400 سے زیادہ مسلم خاندان آباد ہیں۔ ہوڑہ، ہوگلی، کولکاتا اور کمار ٹولی کے بت ساز ان ہی بالوں کے منتظر رہتے ہیں تاکہ اپنے بتوں کو مکمل کر سکیں۔یہ مصروفیت کالی پوجا تک جاری رہتی ہے اور پھر سرسوتی پوجا کے موقع پر دوبارہ شروع ہو جاتی ہے۔پربرتی پور پور کے زیادہ تر خاندان اپنی روزی روٹی بتوں کے لیے روئی کے بال بنانے سے کماتے ہیں۔پربرتی پور پور کے کچھ چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجر کہتے ہیں:اگرچہ بتوں کے بال سارا سال فراہم کیے جاتے ہیں، لیکن اصل کاروبار درگا پوجا کے موقع پر عروج پر ہوتا ہے۔ یہ سلسلہ سرسوتی پوجا تک جاری رہتا ہے۔ اس وقت ہم زیادہ سرمایہ لگا کر زیادہ روئی خریدتے ہیں، رنگ کرتے ہیں اور اچھی طرح دھوپ میں خشک کرتے ہیں۔ لیکن اس سال تقریباً ہر روز بارش ہوئی ہے، جس کی وجہ سے خشک کرنے میں شدید مشکلات آئیں۔”

چھوٹے اور درمیانے درجے کے بال بنانے والے تاجروں کو یہ مسائل پیش آتے ہیں، جبکہ بڑے تاجروں کو نہیں۔“ہم ہر سال بڑی مقدار میں روئی خرید کر پہلے سے بال تیار کر لیتے ہیں۔ چھوٹے اور درمیانے تاجر مالی وسائل کی کمی کے باعث یہ نہیں کر پاتے، اس لیے بارش کے دنوں میں انہیں دشواری ہوتی ہے۔”شیخ پارہ کے رہائشی شیخ نور کی فیکٹری میں بھی ماں کے بتوں کے بال تیار ہوتے ہیں۔ نہ صرف ان کی فیکٹری میں بلکہ گاؤں کی دیگر 31 سے زیادہ فیکٹریوں میں بھی کاریگر اس وقت سخت مصروف ہیں۔پربرتی پور پور مغربی بنگال کا وہ پہلا گاؤں ہے جس نے بتوں کے لیے بال بنانا شروع کیا تھا۔ اس روایت نے گاؤں میں ہندو مسلم تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔