گھاٹ سے ساحل تک : کمال خان کو ’کمال’ کے خراج عقیدت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
گھاٹ سے ساحل تک : کمال خان کو ’کمال’ کے خراج عقیدت
گھاٹ سے ساحل تک : کمال خان کو ’کمال’ کے خراج عقیدت

 

 

نئی دہلی:ملک کے ممتاز اور معروف صحافی کمال خان کی موت نے ہر کسی کو ہلا دیا ہے۔ کل لکھنو میں ان کی موت کے بعد ملک بھر میں تعزیتی  پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کے چاہنے والے ان کے انداز بیاں کے دیوانے تھے۔ان کے جملے اور الفاظ کے ساتھ ان کی ادائیگی کا انداز لا جواب تھا۔اس ماحول میں بھی انہوں نے صحافتی آداب کو زندہ رکھا تھا اور صحافت کے ساتھ ساتھ لکھنو کی تہذیب کی بھی علامت بن گئے تھے۔شائستگی اور مہذبانہ انداز ان کی پہچان بنے تھے یہی وجہ ہے کہ ان کی ہندوستانی صحافت میں ایک الگ پہچان بنی۔

کل جمعہ کو بنارس میں گنگا جمنی تہذیب کا نمونہ  دیکھنے کو ملا جب  بنارس کے گھاٹ پر آرتی کے دوران کمال خان کی ایک بڑی تصویر آویزاں نظر آئی ۔ یہ ملک کی اس تہذیب کی علامت تھی جس پر ہر ہندوستانی فخر کرتا ہے۔

وارانسی میں گنگا کے گھاٹ پر جمعہ کی شام، یہ ناقابل یقین بھارت مہم کا ایک منظر تھا۔

جمعہ کی شام جوں ہی عقیدت مندوں نے گنگا آرتی میں حصہ لیا، صحافی کمال خان کی ایک بڑی فریم والی تصویر گھاٹوں پر نمایاں طور پر لگائی گئی۔ تصویر کے چاروں طرف دیے روشن کیے گئے تھے جس کی شاندار آرتی کی تھی۔آرتی سے این ڈی ٹی وی ٹیلی ویژن کے صحافی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا جو صبح لکھنؤ میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ 

این ڈی ٹی وی کے صحافی اور کمال خان کے ساتھی سنجے کشور نے ٹویٹر پر یہ ویڈیو پوسٹ کیہے ۔62 سالہ کمال خان کو ایک "سنجیدہ اور پختہ صحافی" کے طور پر پوری دنیا میں سراہا گیا۔ جیسے ہی گنگا آرتی کے کلپس کچھ مقامی یو ٹیوب چینلز اور ٹوئٹر پر افراد کے ذریعے پوسٹ کیے گئے تھے، لوگوں نے خان کی نیکی اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔