مدینہ: مٹی کے برتن بنانے کے قدیم ہنر کو دیا جا رہا ہے فروغ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 21-09-2022
مدینہ: مٹی کے برتن بنانے کے قدیم ہنر کو دیا جا رہا ہے فروغ
مدینہ: مٹی کے برتن بنانے کے قدیم ہنر کو دیا جا رہا ہے فروغ

 


جدہ: سعودی عرب کا شہر مدینہ روایتی دستکاری اور مٹی کے برتنوں کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق لوگ ابتدائی طور پر روزمرہ کی زندگی میں مٹی کے برتنوں کو سٹوریج اور کھانا پکانے سے لے کر سامان کی نقل و حمل تک استعمال کرتے تھے۔

لیکن آج پلاسٹک، سرامک اور ایلومینیم سے بنی فیکٹری میں تیار کردہ گھریلو سامان کی وجہ سے مٹی کے برتنوں کا قدیم ہنر آہستہ آہستہ ختم ہو رہا ہے کیونکہ لوگ اسے محض یادگاری یا آرائشی اشیا کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

ایس پی اے کے مطابق سعودی ہیریٹیج  اتھارٹی مٹی کے برتنوں کو محفوظ کرنے کے لیے کورسز اور ورکشاپس کا انعقاد کرنے کےعلاوہ مختلف  تقریبات میں خاندانی کمہاروں کی مصنوعات کی نمائش کر کے انہیں سپورٹ کر رہی ہے۔

اس علاقے کے کمہاروں میں سے ایک محمود اس فن کو زندہ رکھنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’فخر ہے کہ انہیں یہ پیشہ 40 سال پہلے ان کے والد اور دادا سے وراثت میں ملا ہے۔

محمود نے کہا کہ ’کمہاروں کو درپیش چیلنجوں اور مشکلات کے باوجود صبر ان کو آگے بڑھنے میں مدد دے رہا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ ’مٹی کے برتنوں کی مانگ میں کمی آ رہی ہے کیونکہ جدید گھریلو برتنوں کے تنوع جو کہ وسیع پیمانے پر قابل رسائی ہو چکے ہیں اور ساتھ ہی ان کی مختلف قیمتیں بھی۔

awazthevoice

مٹی کے برتن

انہوں نے مزید کہا کہ ’آج، مٹی کے برتنوں کی صنعت تکنیکی اور جمالیاتی پہلوؤں تک محدود ہے جیسے کہ سیاحوں کی طرف سے خریدے گئے سووینئر تحائف۔‘ محمود نے کہا کہ ’مٹی کے برتن بنانے کے لیے استعمال ہونے والی مٹی بارش کے بعد مدینہ کی وادیوں سے حاصل کی جاتی ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ کوئی پروڈکٹ کس طرح شکل اختیار کرتی ہے،محمود نے کہا کہ مٹی کے آٹے کو دوسرے قدرتی مواد کو شامل کرنے سے پہلے ہاتھ سے تیار کیا جاتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ ایک ساتھ ہے۔

پھر مٹی کو مطلوبہ ڈیزائن حاصل کرنے کے لیے مختلف سائز کے سانچوں کا استعمال کرتے ہوئے شکل دی جاتی ہے۔ اس کی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے پروڈکٹ کو ایک مخصوص درجہ حرارت پر روایتی تندور میں پکانے سے پہلے دھوپ میں خشک کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد اسے مارکیٹ میں فروخت کے لیے بھیجا جاتا ہے۔