کالی کٹ نالج سٹی : جدید طرزاوردلکش خطاطی کے سبب منفرد اورتاریخ ساز مسجد

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 12-04-2024
کالی کٹ نالج سٹی : جدید طرزاوردلکش خطاطی کے سبب منفرد اورتاریخ ساز مسجد
کالی کٹ نالج سٹی : جدید طرزاوردلکش خطاطی کے سبب منفرد اورتاریخ ساز مسجد

 

کالی کٹ سے عبدالکریم امجدی کی خاص رپورٹ

نالج سٹی کلچرل سینٹر میں واقع مسجدجامع الفتوح کے نام سے مشہور ہے ۔ہندوستان کے جنوبی ریاست کیرل کے ضلع کالی کٹ کی اہم ترین مسجدہے ۔اسے گرانڈ مفتی آف انڈیا اور ملک کی عظیم دینی وعصری اسلامی یونیورسٹی کے بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ ابوبکر احمد نے2سال قبل تعمیر کرایا ہے ۔ اس کی تعمیراتی اور فن کاری دنیا کے چار مشہور عجائبات کا مجموعہ ہے ۔ مغل طرز،فارسی ،اسکندریہ ،انڈوسارسینک۔یہ ہندوستان کی بڑی اور معروف ترین ،جدید طرز عمل ،عمدہ کیلی گیرافنگ پر مشتمل اپنی نوعیت کی منفرد اور تاریخ ساز ہے ۔مسجد کے صحن میں 25؍ہزار سے زائد افرادکی گنجائش ہے۔جبکہ قلب مسجد میں  7000ہزار نمازی ایک ساتھ نماز ادا کرتے ہیں ۔گراؤنڈ فلو پر 8میٹر اونچائی کے 40پاتھ وے کالم ،94پلانٹر بکس ،اور 8میٹر اونچا کھلا علاقہ یہ روف ٹاپ گارڈن 64000؍مربع اسکوئر فٹ ہے ۔

awazurdu  مسجد کا اندرونی حصہ گنبد پر عربی خطاطی کا منظر


مسجد کا ایک خوبصورت منظر


ثقافتی مرکزمیں عربی ماڈل بازار،لائربیری،میوزیم،لرننگ سینٹر،ہائپر مارکیٹ ،ریسٹورینٹ اور کیفے شامل ہے ۔ یہ ایک کمرشیل پروجیکٹ کے طور پر بنایا گیا ہے ۔جس میں گراؤنڈ فلور پر سوق بازار ،اور اوپر عالیشان مسجد ہے ۔مسجد کے صحن تک چہار جانب سے بذریعہ زینہ رسائی حاصل کی جاتی ہے۔ مسجد پرکل 17؍قبا اور چار بڑے مینار ہیں جو دہلی جامع مسجد سے اونچا ہے۔یہ گنبد 47میٹر لمبا ہے ۔گنبد کی تعمیر سازی میں اسٹیل اور فائبرکا استعمال کیا گیا ہے ۔

بالائی خانہ میں انڈونیشیا سے در آمد شدہ لکڑی سے بنا ہے ۔مسجد کے وسط میں 4مینار ستون امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ ،ستون امام شافعی ،ستون امام احمدبن حنبل ،ستون امام مالک یعنی ائمہ اربعہ کی نسبت سے تعمیر کئے گئے ہیں ۔مسجد کے وسط میں واقع گنبد پر خطاطی ترک خاندان کے روابط سے کی گئی ہے ۔جو مسجد نبوی شریف میں خطاطی کرتے تھے ۔اس مسجد میں داخل امام مسجد کے لئے جدید تنکنالوجی ریمورٹ کنڑول سسٹم نافذ ہے ۔

 جامع الفتوح مسجد کا محراب


مسجد کا اندرونی منظر


اس مسجد میں مین انٹرنس کے لئے کل 4دروازے ہیں ،مکہ دروازہ ،مدینہ گیٹ ،یمنی دروازہ ،شامی گیٹ ۔جبکہ مسجد کے اندرونی میں کل9دروازے ہیں ۔ باب الفتح ،باب السلام ،باب التوبہ ،باب الصفا،با ب الاحسان ،باب الرحمۃ ،باب التقویٰ ،باب الکرم ۔ معذور افراد کے لئے خصوصی وہیل چیئر اور بیت الخلاء ودیگر تمام تر سہولیات مہیا ہیں ۔مسجد کے مشرقی جانب واٹر ارتھ ڈیم اسکیم کے ٹھت 20ملین لیٹر پانی اسٹور کرنے کی صلاحیت ہے اس کا استعمال نالج سٹی میں بارش کے وقت تمام پانی کو خصوصی ڈرینچ جمع کرکے محفوظ کیا جاتا ہے ۔یہ اسلامک تھیالوجی کے ساتھ ایل ایل بی اور ماڈرن میڈیسن میں زیر تعلیم طلبا کے لئے مطالعہ وتحقیق کے لئے ورلڈ انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ ان ایڈوانس اسٹڈیزثقافتی مرکز کا حصہ ہے ۔

awazurdu جامع الفتوح مسجد کا محراب