دنیا میں افطاری کے خوبصورت مناظر

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-04-2023
دنیا میں افطاری کے خوبصورت مناظر
دنیا میں افطاری کے خوبصورت مناظر

 



آواز دی وائس : نئی دہلی

دنیا بھر میں مسلمان ماہِ رمضان کو روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں اور جگہ جگہ روح پرور مناظر دلوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیتے ہیں، جو مختلف ممالک میں روزوں کی روایات کو خوبصورتی سے ظاہر کرتے ہیں۔ ہندوستان ،پاکستان ، بنگلہ دیش، جاپان، چین، مشرق وسطیٰ، امریکہ، یورپ، جنوبی امریکہ، افریقہ، آسٹریلیا اور دنیا بھر کے دیگر ممالک میں مسلمانوں نے افطاری کا اہتمام کیا، کئی ملکوں میں رمضان کی آمد کی خوشی میں جشن ہوا اور مسلم روزہ داروں نے نماز ادا کر اللہ پاک سے رمضان جیسا بابرکت مہینہ عطا کرنے پر شکر ادا کیا۔آئیے دیکھتے ہیں افطاری کے خوبصورت مناطر

ترکی 

ترکی میں افطار گھروں میں کرنے کا رواج نہیں ہے، لوگ اپنی افطاری کا ساما ن گھر کے سامنے سڑک پر یا پھر پارک میں سجا کر بیٹھتے ہیں اور عام دعوت ہوتی ہے بیشتر سیاح اس کھلی دعوت کا حصہ بنتے ہیں۔رمضان کی آمد کے ساتھ ہی شہر کی مرکزی شاہراہوں پر افطاری کا خصوصی انتظام کیا جاتا ہے، جہاں ہزاروں کی تعداد میں روزے دار افطاری کرتے ہیں۔ روزہ افطار کے وقت اگر آپ استنبول کے مرکز سلطان احمد اسکوائر اور نیلی مسجد کے گرد ہوں تو معلوم ہو گا کہ ترک ماہِ رمضان کیسے مناتے ہیں۔

خاندان کے خاندان پارکوں میں، گلیوں میں اپنے سامان کے ساتھ موجود روزہ کھولتے ہیں اور راہ گیروں کو دعوت دیتے ہیں۔ حتیٰ کہ سیاحوں کو بھی اپنے لذیذ کھانوں کی پیشکش کرتے ہیں اور رات گئے یا سحر تک وہیں قیام کرتے ہیں۔ ہر شہر کی بلدیہ شہر کو دلہن کی طرح سجا دیتی ہے۔ مختلف علاقوں میں میلے لگائے جاتے ہیں جو افطاری کے بعد جوان ہوتے ہیں۔ گیت گانے والے، اناطولیہ کے گیت، صوفی موسیقی گاتے ہیں۔

سعودی عرب 

awazurdu

سعودی عرب میں مکہ مدینہ کی دونوں مقدس مساجد میں افطار کے مناظر قابل دید ہوتے ہیں ۔ ان کی تصاویر سوشم میڈیا پر توجہ کا مرکز بنتی ہیں ۔ اس بار ایک گروپ نے رمضان المبارک میں افطاری کے روحانیت سے بھرے لمحات کو یاد گار بنا دیا ۔ شہریوں کے ایک گروپ نے بلند و بالا فیفاء پہاڑ کے کنارے پر بیٹھ کر افطاری کی۔ اس منظر کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تو انہوں نے لوگوں کو اپنی گرفت لے لیا۔

اتنی بلندی پر افطاری کا یہ منظر خوبصورتی کے ساتھ ساتھ خوف اور حیرانی کے احساسات پیدا کر رہا ہے۔جازان میں ٹور گائیڈ بسام الفیفی نے اس منظر کو کیمرے کے لینز میں محفوظ کرکے امر کردیا۔ سوشل میڈیا پر اس تصویر پر بڑا رد عمل دیکھنے میں آیا اور ان تصاویر کی بڑی تعریف کی گئی۔

awazurdu

رمضان المبارک کا مہینہ آتے ہی سعودی عرب میں روزہ داروں کی افطاری کے لیے ایک مقابلے کا سماں بن جاتا ہے، مملکت کے مختلف حصوں میں بڑے بڑے افطار پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس حوالے سے سعودی عرب کی الخرج گورنری میں بلدیہ کے زیراہتمام ایک بڑی افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا، اس افطار پروگرام کے لیے 500 میٹر لمبا افطار دسترخوان بچھایا گیا جس پر گیارہ ہزار سے زائد روزہ داروں کے لیے افطار کا انتظام کیا گیا تھا۔

ایران 

ایران میں ہر سال رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران مشہد شہر میں، امام رضا کے مزار پر، دنیا میں سب سے بڑا روزہ افطار یا "افطار" کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ تقریباً 360 ہزار لوگوں کو افطاری کے لیے کھانا پیش کیا جاتا ہے۔

شام 

awazurdu

شام کی خانہ جنگی میں بری طرح تباہ  حال شہر ادلب  میں ایک خاندان کے افطاری کرنے کا منظر ۔جو کہ باغیوں کے قبضہ میں ہے اور ملبہ کا ڈھیر بن چکا ہے ۔رمضان میںشہر کے یتیم بچوں کے لیے ترکی کے خیراتی ادارے الدیانۃ الترکی فاؤنڈیشن کی جانب سے افطار کا بندوبست کیا جاتا ہے ۔اس کا مقصد شمالی شام کے 1200 سو یتیم بچوں کو ایک ایسی جگہ جمع کرنا ہے جہاں یہ دو دن تک افطار اور کھیلوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔‘

جاپان 

awazurdu

پاکستان 

awazurdu

یہ پاکستان کے شہر کراچی کی ساحل ہے۔ جہاں افطار کا اہتمام کچھ اس انداز میں کیا گیا ہے