درگاہ حضرت نظام الدین میں بسنت کے رنگ

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 14-02-2024
درگاہ حضرت نظام الدین میں  بسنت کے رنگ
درگاہ حضرت نظام الدین میں بسنت کے رنگ

 

نئی دہلی : ملک کی راجدھانی اور صوفی سرزمین دلی میں درگاہ حضرت نظام الدین میں بسنت کے رنگ نظر آئے ۔ درگاہ میں روایتی رونق تھی، بسنت پنچمی کے موقع پر جہاں قوالی کا سماں تھا ، درگاہ پر چادر پیش کی گئی ، ساتھ ہی پھولوں کی بارش کے ساتھ روایتی جلوس بھی نکالا گیا

بسنت کے موقع پر درگاہ حضرت نظام الدین کے مختلف مناظر


درگاہ حضرت نظام الدین میں بسند پنجم کے موقع پر مسلمانوں اور غیر مسلموں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے پھولوں کی بارش سے لے کر قوالی تک کی محفلوں کا لطف اٹھایا -صوفی بزرگ کی درگاہ پر چادریں چڑھائی گئیں اور دعائیں مانگی گئیں پوری درگاہ میں پیلے پھول بکھرے ہوئے تھے

ایک ایسا تہوار جو مذہبی رواداری کی پہچان،ہندو۔مسلم یکجہتی،سماجی ہم آہنگی اورفرقہ وارانہ یکجہتی کی مثال ہے۔ جس میں ایک خوبصورت ہندوستان نظر آتا ہے۔امیر خسرو حضرت نظام الدین اولیاءؒ کے شاگرد تھے۔امیر خسرو بھائ چارہ کی ایک مثال ہیں۔وہ ہندوی کے بانی ہیں جو بعد میں ہندی زبان کے طور پر پلی بڑھی۔جو ایک بڑے پیمانے پر پورے ہندوستان میں بولی جاتی ہے۔بسنت پنچمی تہوار جو بین العقائد کی پہچان ہے،اس کی شروعات بھی امیر خسرو نے اپنے استاد حضرت نظام الدین اولیاءؒ کی ہدایت پر کی تھی۔

awazurdu

awazurdu بسنت کے رنگ


awazurduدرگاہ حضرت نظام الدین  میں بسنت کی خوشیوں کا ایک منظر 


awazurduپھولوں کی بارش


awazurduبسنت کے موقع پر چادر کا منظر


awazurduبسنت میں درگاہ حضرت نظام الدین کا منظر