‘سعودی عرب: انسانی جسم کی ساخت بیان کرتی ’دنیا کی پہلی کتاب

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 13-09-2021
 آٹھ ویں صدی ہجری کے دوران اسلامی طب کے بہترین قلمی نسخوں کا انتخاب
آٹھ ویں صدی ہجری کے دوران اسلامی طب کے بہترین قلمی نسخوں کا انتخاب

 

 

 جدہ :سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری نے آٹھ ویں صدی ہجری کے دوران اسلامی طب کے بہترین قلمی نسخوں کا انتخاب جمع کیا ہے۔اسلامی طب کے سکالرز کے لیے انمول خزانے کی حیثیت رکھتا ہے۔ کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری میں جسمانی اعضا کی تفصیلات سے متعلق دنیا کی پہلی کتاب کا نایاب ترین نسخہ محفوظ ہے۔ کتاب کا نام ’تشریح بدن الانسان‘ ہے۔

 شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری کے علمی ذخیرے میں ایک ایسی نایاب اور دنیا کی پہلی کتاب موجود ہے، جس میں قدیم زمانے میں انسانی جسم کی ساخت خاکوں کی شکل میں بیان کی گئی ہے۔

 یہ اپنی نوعیت کا اب تک کا دنیا کا پہلا اور نایاب نسخہ ہے، جس میں انسانی جسم کی ساخت کو اندر سے دکھایا گیا ہے اور خاکوں کی مدد سے انسانی جسم کی تشریح کی گئی ہے۔

کتاب کی ڈرائنگ کتاب کی ڈرائنگ میں کنکال، اعصاب، عضلات، رگیں، انسان کی شریانیں اور کچھ بڑے اعضا، خواتین کی شریانیں اور کچھ بڑے اعضا شامل ہیں۔ نسخہ لکھنے والے کا نام محمد حسن بیان کیا گیا ہے اور یہ نسخہ 1707 میں لکھا گیا۔ یہ نسخہ 26 صفحات پر مشتمل ہے۔ یہ نسخہ 26 صفحات پر مشتمل ہے

اناٹومی آف دی ہیومن باڈی‘ کے عنوان سے موجود اس قدیم اور نایاب کتاب کے مولف منصوربن محمد بن احمد بن یوسف بن الیاس کشمیری ہیں۔ کتاب 782-793 ہجری کے درمیان لکھی گئی ہے۔’

اسلامی دنیا میں طب کے موضوع پراب تک دستیاب کتب میں یہ واحد نسخہ ہے جس میں انسانی جسم کی اشکال اور خاکوں سے وضاحت کی گئی ہے۔

اس سے قبل جدید اناٹومی کے مصنف سے پہلے بیلجیئم کے معالج آندریاس ویسالیئس اور معروف اطالوی مصور لیونارڈو دا ونچی نے انسانی جسم کی ساخت پر ایسا کام کیا۔

کتاب کے مصنف منصور بن محمد بن احمد بن یوسف بن الیاس الکشمیری تھے۔

یہ کتاب اسلامی طب کے اہم اور نفیس ترین قلمی نسخوں میں سے ایک ہے۔ اس کتاب کے مصنف بیلجیئم کے اینڈریاس فیزالیوس آگے نظر آتے ہیں جو انسانی جسم کی تشریح پر اپنی تصنیف کے حوالے سے معروف ہیں۔

منصور بن محمد بن احمد بن یوسف بن الیاس الکشمیری اٹلی کے مشہور آرٹسٹ لیونارڈو ڈونچی سے بھی آگے نطر آتے ہیں انہو ں نے اپنی تصنیف میں انسانی جسم کے اعضا کے خاکے اطالوی آرٹسٹ سے پہلے بنائے تھے۔

awazurdu

کتاب میں انسانی عضلات، ہڈیوں اور دوران خون کے نظام کے خاکے دیے گئے ہیں- یہ خاکے مصنف کے دور میں معالجین کے یہاں معروف تصورات کے مطابق ہیں۔ اس میں دل، پھیپھڑوں اور معدے وغیرہ کے خاکے دیے گئے ہیں۔

 کتاب ایک مقدمے اور چند ابواب پر مشتمل ہے۔ ان میں ہڈیوں، اعصاب، عضلات، رگوں، شریانوں، چہرے، ناک، گردے جیسے انسانی اعضا کا تعارف کرایا گیا ہے۔

 آخری باب میں جس کا تعلق دل، دماغ اور جنین کی تشکیل سے ہے تعارف پیش کیا گیا ہے۔

 علاوہ ازیں حاملہ خاتون کے شریانی نظام کے خاکے بھی ہیں۔ ہڈیوں کے ڈھانچے، اعصاب، عضلات، رگوں اور نسوں کے نقشے پیش کیے گئے ہیں۔

 

 مردوں کی شریانوں، جسم کے بعض اہم اعضا، خاتون کی شریانوں اور بعض اہم اعضا کی شکلیں پیش کی گئی ہیں۔ قلمی نسخہ 26 صفحات پر مشتمل ہے۔ کتاب فارسی زبان میں ہے۔1707 عیسوی میں خوش نویس محمد حسن نے تحریر کی تھی۔ کتاب میں کالی روشنائی استعمال کی گئی ہے بعض عبارتیں سرخ خط میں ہیں۔ علاوہ ازیں سرخ فریم بنایا گیا ہے۔

ڈرائنگ کی لکیروں اور رنگوں اور ان کی روانی میں کاریگری اور درستگی کو مختلف رنگوں میں ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کتاب کو اس وقت کے مروجہ اسلامی فنون لطیفہ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لکھا گیا اور اس کی تالیف کے لیے قلم کے سوا اور کوئی اوزار استعمال نہیں کیا گیا۔