وی پی سہارا: ایک زندگی جو سماجی اصلاح کے نام کر دی گئی

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 21-08-2025
وی پی سہارا: سماجی اصلاح کے لیے وقف زندگی
وی پی سہارا: سماجی اصلاح کے لیے وقف زندگی

 



 سری لتھا مینن / تریچور

وی پی سہارا کے پاس وقت نہیں کہ وہ یہ وضاحت کریں کہ وہ خواتین کے حقوق کی اتنی پُرجوش کارکن کیسے بنیں۔ وہ بس اتنا کہتی ہیں: "میری زندگی کے تجربات نے مجھے کارکن بنا دیا۔"کیرالا کی یہ بے باک خاتون حال ہی میں اس وقت خبروں میں آئیں جب انہوں نے دہلی کے جنتر منتر پر طویل احتجاج کیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ شریعت ایپلیکیشن ایکٹ 1837 میں ترمیم کر کے ان وراثتی شقوں کو ختم کیا جائے جو مسلم خواتین کے ساتھ ناانصافی اور عدم مساوات پیدا کرتی ہیں۔دہلی میں سہارا نے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ اگر اس معاملے میں فیصلہ نہ ہوا تو وہ خودکشی کر لیں گی۔ ان کے اس انتباہ کے بعد کیرالا کے بی جے پی ایم پی، سریش گوپی کو آ کر انہیں یہ یقین دہانی کرانی پڑی کہ وہ اس مسئلے کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔

یہ قانون فی الحال سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہے اور طویل عدالتی عمل نے سہارا جیسی کارکنان کو مایوس کر دیا ہے۔ سہارا کہتی ہیں کہ چونکہ ہماری زندگی مذہب سے جڑی ہے، زیادہ تر خواتین اپنی تلخ حقیقتوں کو تقدیر مان لیتی ہیں، خاص طور پر جب انہیں یہ لگتا ہے کہ یہ سب مسلم خواتین کے لیے ایک عام تجربہ ہے۔دہلی سے نامکمل مشن کے ساتھ واپس آنے والی سہارا کوئی ایسی خاتون نہیں جو سیاسی جماعتوں کے وعدوں سے بہل جائیں یا اپنی جدوجہد چھوڑ دیں۔ ان کا کہنا ہے: "مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ سیاسی جماعتیں مذہبی رہنماؤں کو ناراض نہیں کریں گی۔ لیکن میں پیچھے نہیں ہٹوں گی۔

اپنی ابتدائی سرگرمیوں کو یاد کرتے ہوئے سہارا کہتی ہیں کہ 80 کی دہائی کے آخر میں وہ اور ان کی ساتھی خواتین گھروں میں جا کر عورتوں سے بات کرتی تھیں اور شعور اجاگر کرتی تھیں۔ وہ کہتی ہیں: "ہم سب عورتیں ان قوانین کی وجہ سے مظلوم تھیں جو عورتوں کے خلاف تھے۔ جیسے ہی ہم نے ان پر بات شروع کی، مزید خواتین نے بھی اپنے مسائل بیان کرنا شروع کر دیے۔ میں کہہ سکتی ہوں کہ میں اُن لوگوں میں شامل تھی جنہوں نے خواتین کے لیے بولنے کا ماحول بنایا۔"

ان کا ماننا ہے کہ نئی نسل زیادہ باشعور ہے۔ سوشل میڈیا اور خود مدد گروپ "کڈمبشری" جیسی تحریکوں نے کیرالا میں خواتین کو بااختیار بنایا ہے۔ سہارا کہتی ہیں کہ میں بس ان لوگوں میں سے ایک ہوں جنہوں نے اُس وقت آواز اٹھائی جب کوئی بولنے کی جرات نہیں کرتا تھا۔ اسی لیے ہم نے ’نیسا‘ نامی تنظیم بنائی جس نے قرآن و سنت سوسائٹی کے ساتھ مل کر ذاتی قوانین میں وراثتی شقوں کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

 کیرالا ہائی کورٹ میں دائر درخواست کامیاب نہ ہوئی کیونکہ حکومت نے حمایت کرنے سے انکار کر دیا۔ پھر ہمیں سپریم کورٹ جانا پڑا جہاں یہ معاملہ ابھی زیرِ سماعت ہے۔ سہارا کے بقولوزیراعلیٰ نے عدالت سے کہا کہ انہوں نے مسلم نمائندوں سے بات کی ہے اور انہیں ذاتی قوانین میں کوئی خامی نظر نہیں آئی۔

سہارا کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں کبھی بھی مسلم یا کسی بھی مذہبی ادارے کے خلاف نہیں جائیں گی۔ ان کا ماننا ہے کہ یکساں سول کوڈ یا نیا ٹرپل طلاق بل مسلم خواتین کے مسائل حل نہیں کرتا۔ وہ کہتی ہیں: "ٹرپل طلاق بل مرد کو جیل بھیج دیتا ہے اور اس کے نتیجے میں عورت کو نان و نفقہ سے بھی محروم ہونا پڑتا ہے۔ پھر عورت کو اپنے مالی حقوق واپس پانے کے لیے اپنے شوہر کے خلاف کیس واپس لینا پڑتا ہے۔ یہ قوانین مسلم خواتین کی ضرورتوں کو سامنے رکھ کر نہیں بنائے گئے۔

حال ہی میں سہارا کی قائم کردہ تنظیم فورم فار جینڈر جسٹس فار مسلم ویمناندرونی اختلافات کے باعث تقسیم ہو گئی ہے۔ سہارا کہتی ہیں  کہ اب میں اکیلی ہوں۔ میں اکیلی جدوجہد کر رہی ہوں۔ان کا مطالبہ بالکل واضح ہے مجھے صرف قانون میں ترمیم چاہیے۔ موجودہ صورتِ حال میں بیوہ کو اپنے شوہر کی جائیداد کا محض نصف ملتا ہے۔ والدین اپنی اولاد کے حق میں وصیت بھی نہیں لکھ سکتے۔ ہماری اولاد کو اپنے والدین کی محنت کی کمائی نہیں ملتی۔ صرف ایک تہائی دولت بچوں کو جاتی ہے، باقی شرعی ہدایات کے تحت مرد رشتہ داروں میں تقسیم ہو جاتی ہے۔سہارا کہتی ہیں کہ ہیری لڑائی ختم نہیں ہوگی جب تک عدالت وراثتی قانون پر خواتین کے حق میں فیصلہ نہیں دیتی اور پارلیمنٹ اس میں ترمیم نہیں کرتی۔"