پی سی مصطفی۔ کیسےبنے اڈلی ڈوسا کنگ

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 20-08-2025
پی سی مصطفی۔ کیسےبنے  اڈلی ڈوسا کنگ
پی سی مصطفی۔ کیسےبنے اڈلی ڈوسا کنگ

 



سری لتھا مینن/ تریشور

اگر آپ کا پسندیدہ ناشتہ "اڈلی" ہے اور آپ اتنے مصروف ہیں کہ خود بنانے کا وقت نہیں نکال پاتے، تو یہ شخص نہ صرف کیرالہ بلکہ بین الاقوامی سطح پر ایک بڑی تبدیلی لے کر آیا ہے۔ پی سی مصطفیٰ، iDفریش کے بانی، نے نہ صرف اڈلی بیٹر مکس کو معیاری شکل دی بلکہ ایسا ماڈل تیار کیا ہے جو کیمیکل سے پاک ہے اور دعویٰ کرتا ہے کہ یہ اتنا ہی اچھا ہے جتنا گھر میں ماں بناتی ہیں

یہ اسٹارٹ اپ بیٹر کے حوالے سے فوڈ انڈسٹری میں انقلاب لے آیا ہے۔ ’’بیٹر کے بادشاہ‘‘ آج ایک 4,000 کروڑ روپے کے کاروبار کی قیادت کر رہے ہیں، جس کا سپلائی نیٹ ورک 10 ممالک تک پھیلا ہوا ہے، اور اب وہ پراٹھے اور تیار کھانے (ready-to-eat curries) جیسے دیگر فوڈ آئٹمز میں بھی قدم رکھ چکے ہیں۔ تاہم ان کی اصل پہچان اب بھی اڈلی بیٹر ہی ہے۔

ان کا پیغام دوسرے انٹرپرینیورز کے لیے یہ ہے کہ اختراع(innovation) پر توجہ دیں۔ یہی برانڈ بنانے اور مقابلے میں آگے رہنے کا بہترین طریقہ ہے۔ اور اس کی اصل بنیاد عام فہم(common sense) ہے۔پی سی مصطفیٰ، جنہوں نے بچپن میں اپنے والد کے ساتھ، جو کہ ایک دیہاڑی دار کھیت مزدور تھے، معمولی اجرت پر کام کیا، غربت سے اپنے خاندان کو نکالنے کے خواب کے ساتھ کیرالہ کے وینّاڈ میں پرورش پائی۔انہوں نے چھٹی جماعت میں اسکول چھوڑ دیا اور مختلف چیزیں بیچنے کی کوشش کی۔ لیکن اساتذہ اور والدین نے انہیں دوبارہ اسکول جانے پر راضی کیا۔ ریاضی میں مہارت کے باعث وہ اسکول میں ٹاپ کر گئے اور کمپیوٹر سائنس میں انجینئرنگ کے لیے این آئی ٹی کالیکٹ گئے۔ بعد ازاں انہوں نے آئی آئی ایم بنگلور سے سافٹ ویئر انٹرپرائز مینجمنٹ میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام مکمل کیا۔

 پی سی مصطفیٰ اپنے والدین اور بیوی بچے  کے ساتھ


انہوں نے اور ان کے کزنز نے مختلف کاروباری آئیڈیاز پر غور کیا اور آخرکار اڈلی ڈوسا بیٹر فروخت کرنے پر متفق ہوئے۔ ابتدا میں ایک چھوٹے سے فلیٹ سے صرف 30 اسٹورز کو سپلائی کرتے تھے، لیکن جلد ہی یہ تعداد 300 تک پہنچ گئی اورiD فریش بنگلور میں گھریلو نام بن گیا۔ جلد ہی انہیں عظیم سرمایہ کاروں جیسے عظیم پریم جی کی توجہ ملی۔100 کلو سے آغاز کرنے والا یہ کاروبار آج 2,50,000 کلو بیٹر سپلائی کر رہا ہے ، نہ صرف بھارتی شہروں میں بلکہ دبئی اور دیگر نو ممالک میں بھی، جہاں بڑی تعداد میں بھارتی کمیونٹی رہتی ہے۔

2006 میں انہوں نے اپنے کزنز کے ساتھiD فریش فوڈ کی بنیاد رکھی اور آج وہ دیہی ہندوستان کے 2,500 سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کر رہے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ ان کا اصل ہدف گھریلو خواتین ہیں، لیکن وہ اپنی والدہ کو کبھی قائل نہیں کر سکے کہ وہ بیٹر خریدیں، کیونکہ ان کی نسل کا یہ یقین ہے کہ بیٹر گھر پر ہی بنایا جاتا ہے۔ وہ ہنستے ہوئے کہتے ہیں کہ اپنی ماں کی نسل کو قائل کرنا ان کی ناکامی ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اڈلی اور ڈوسا بیٹر ایسا پروڈکٹ ہے جس کی مانگ کبھی ختم نہیں ہوگی اور یہ ایک ایسا کاروباری موقع ہے جو ناکام نہیں ہوسکتا۔