اونمپلی محمد فیضی ایک منفرد ادارے کے سربراہ

Story by  ATV | Posted by  [email protected] | Date 27-08-2025
اونمپلی محمد فیضی ایک منفرد ادارے کے سربراہ
اونمپلی محمد فیضی ایک منفرد ادارے کے سربراہ

 



سری لتھا مینن۔ تریچور

زبان کا کوئی مذہب نہیں ،ہر مذہب کو زبان کی ضرورت ہوتی ہے۔ زبان علم کا ذریعہ ہے۔ علم کا دروازہ ہے۔جبکہ دیگر مذاہب کی معلومات ایک سرمایہ ہے،

 یہ یقین ہے اونمپلی محمد فیضی کا ،جو ایک منفرد ادارے کے سربراہ ہیں۔ جہاں طلباء کو مذہب پر ایک مربوط نصاب فراہم کیا جاتا ہے ۔ کیرالہ کے تریچورمیں واقع ان کی اکیڈمی آف شریعت اینڈ ایڈوانسڈ اسٹڈیز نہ صرف اسلامی تعلیمات دیتی ہے بلکہ  سنسکرت  بھی علماء کو پڑھاتی ہے۔فیضی، جو خود اس اکیڈمی کے پرنسپل ہیں، شری سنکارا یونیورسٹی، کالڈی سے سنسکرت کے عالم ہیں اور ان کا خواب سنسکرت کے متون پر تحقیق کرنے کا تھا، جو وہ پورا نہ کر سکے۔یہ اکیڈمی سماستھا کے بارے میں بھی بہت کچھ بیان کرتی ہے، جو صوفی سنی مسلم علماء کا ایک ادارہ ہے، اس اکیڈمی کا آغاز ایک دہائی قبل کیا تھا۔ تاہم نصاب کو فیضی صاحب  نے نئے سرے سے ترتیب دیا۔

چند سال قبل پرنسپل نے نصاب میں سنسکرت زبان و ادب کو لازمی مضمون کے طور پر شامل کیا۔ طلباء اکیڈمی میں گریڈ دسویں کے بعد داخلہ ٹیسٹ کے ذریعے آتے ہیں اور یہاں وہ اسلامی مطالعات میں انٹرمیڈیٹ، ڈگری اور پوسٹ گریجویشن مکمل کرتے ہیں، اور ایک مضمون سنسکرت ہوتا ہے۔ فیضی کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ طلباء سب کچھ جانیں اور اندھے پن کے ساتھ زندگی نہ گزاریں۔اونمپلی نے قرآن اور اپنشدوں پر بھی تقاریر دی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ جدید اسکولوں میں قدری تعلیم شامل ہونی چاہیے اور مذہب کے مفہوم پر بات کرنے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔ وہ کہتے ہیں کہ بغیر قدروں کی تعلیم خالی ہے۔

اونمپلی نہ صرف علم کو اس کی اصل حیثیت سے قبول کرنے میں کھلے دل کے ہیں، بلکہ مختلف مذاہب کے لوگوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر لانے میں بھی سرگرم ہیں۔ وہ CCC، کونسل فار کمیونٹی کوآپریشنکے بانیوں میں سے ہیں۔ اس کونسل کے بورڈ میں مختلف مذاہب کے لوگ شامل ہیں، جیسے دلائی لاما، ششی تھرور، فیضی خود، سوامی ہری پرساد، ہندو رہنما رام چندرن، بشپ انتونی وڈکےکارہ اور دیگر کئی لوگ۔ فی الحالCCC کے کیرالہ میں صرف دو مراکز ہیں، لیکن جلد ہی یہ تمام اضلاع میں پھیل جائے گا۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ تمام کمیونٹیز کے لیے ایک مشترکہ اظہار کا پلیٹ فارم ہو تاکہ کوئی بھی الگ تھلگ یا تنہا نہ رہے، کہتے ہیں اونمپلی۔

فی الحالCCC کی آنے والی سالانہ میٹنگ کی تیاریوں میں مصروف اونمپلی کہتے ہیں کہ مذہب کو سیاسی اور ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ آج ہر ادارے کو سوالیہ نشان بنایا جا رہا ہے اور وہ اس کا ذمہ دار سیاست کو ٹھہراتے ہیں، مذہب کو نہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ لوگ اپنے مفادات کے حصول کے لیے مذہب کو سیاست کا آلہ بنا رہے ہیں۔

 انسٹی ٹیوٹ سنسکرت پر باقاعدگی سے ورکشاپس کا انعقاد کرتا ہے اور طلباء کو اسے بولنے کا طریقہ سیکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔ فیضی کہتے ہیں کہ "نبی کریم نے ایک نوجوان کو شامی زبان سیکھنے کو کہا تھا۔ جتنا زیادہ ہم دوسرے نظاموں کو تلاش کرتے ہیں، اتنا ہی ہمارے افق وسیع ہوتے جاتے ہیں،۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی مضامین کی تعلیم حاصل کرنے والے مسلمان طلباء میں سے ایک رکاوٹ یہ ہے کہ وہ صرف اسلامی اصطلاحات جانتے ہیں۔اس سے معاشرے کے دوسرے طبقوں کے ساتھ ان کی بات چیت میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں