سری لتھا مینن / تریسور
خدیجہ ممتاز کون ہیں؟ 2010 میں کیرالا ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرنے والی فکشن نگار؟ ’’برسا‘‘ کی مصنفہ؟ یا پھر کوزی کوڈ میڈیکل کالج اسپتال کی کامیاب گائناکالوجسٹ؟یا وہ سرگرم کارکن جنہوں نے سپریم کورٹ میں مسلم پرسنل لا کے تحت وراثتی قانون کو چیلنج کیا ہے؟
خدیجہ ممتاز اس کے ساتھ ہی دیشیا ماناویکا ویدی کا حصہ بھی ہیں، جہاں وہ مختلف مذاہب کے ادیبوں اور فلم سازوں کے ساتھ مل کر ہم آہنگی اور مکالمے کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ وہ کیرالا کی اُن چند مسلم خواتین میں سے ہیں جو جمود کو توڑنے کے لیے عملی کوشش کر رہی ہیں۔انہوں نے اپنا میڈیکل کیریئر ترک کر دیا، اور فکشن لکھنے کی رفتار بھی سست کر دی۔ آج وہ ایک سرگرم سماجی کارکن ہیں جو مسلم خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہی ہیں، چاہے اس سےکچھ مسلم تنظیمیں ناراض ہی کیوں نہ ہوں۔ خدیجہ ممتاز ان چند کارکنوں میں شامل ہیں جو ذاتی قوانین میں ترمیم کے ذریعے صنفی مساوات کی تحریک چلا رہی ہیں۔ ان کا پلیٹ فارم فورجن(FORGEN)یا "فورم فار مسلم وومنز جینڈر جسٹس" اس بات کا مطالبہ کر رہا ہے کہ موجودہ حالات کے مطابق وراثتی قانون میں تبدیلی کی جائے۔
قرآن نے ذاتی قوانین کا بنیادی مقصد انصاف بتایا ہے۔وقت خواتین کو وراثت کے حقوق دینا انصاف تھا۔ لیکن آج کے دور میں وہ انصاف باقی نہیں رہا۔ ہم سپریم کورٹ میں فریق ہیں اور چاہتے ہیں کہ عدالت حکومت سے مطالبہ کرے کہ قانون میں خواتین کے حق میں ترمیم کی جائے۔البتہ وہ یکساں سول کوڈ کے خلاف ہے۔ ممتاز کہتی ہیں کہ ہمیں یو سی سی نہیں چاہیے، ہمیں صرف وراثتی قانون میں ترمیم چاہیے۔لیکن چار برس گزر جانے کے باوجود سپریم کورٹ نے ان کی درخواست پر سماعت نہیں کی۔ وہ کہتی ہیںکہ ایک طرف یو سی سی کا خطرہ منڈلا رہا ہے اور دوسری طرف عدالت ہماری درخواست نہیں سن رہی۔
ان کے مطابق مسلم خواتین کو سب سے زیادہ مشکلات اس وقت پیش آتی ہیں جب گھر کا مرد،باپ یا شوہر،فوت ہو جاتا ہے۔ وہ کہتی ہیں،ایسے موقع پر یا تو والد کے بھائی جائیداد پر قبضہ کر لیتے ہیں یا شوہر کے بھائی۔ عورت بے بسی سے دیکھتی رہتی ہے۔ بعض اوقات عورت کو انہی میں سے کسی ایک سے شادی پر مجبور کیا جاتا ہے۔وہ وضاحت کرتی ہیں کہ کیرالا میں ٹرپل طلاق اور تعدد ازدواج بڑے مسائل نہیں ہیں۔ اصل مسئلہ وراثتی قانون ہے جسے پارلیمنٹ کو بدلنا ہوگا۔
آج مسلم خواتین پڑھ لکھ رہی ہیں اور کما بھی رہی ہیں، لیکن پھر بھی وہ اپنے والد یا شوہر کی جائیداد پر قابض نہیں ہو سکتیں۔ ممتاز کہتی ہیں، یہاں تک کہ اگر کوئی اسلام چھوڑ بھی دے، تب بھی اس پر وہی قوانین لاگو ہوتے ہیں، کیونکہ یہ قوانین ہمارے جینے اور جائیداد کے حقوق سے جڑے ہیں۔ان کا دکھ یہ ہے کہ فورجن کے کارکنوں کو کمیونٹی کے اندر اکثر "غیر مسلم" یا "مخالفِ اسلام" کہا جاتا ہے۔ ممتاز کہتی ہیں: "ہمیں خواتین کو یہ سمجھانا پڑتا ہے کہ وہ قرآن کے خلاف نہیں جا رہیں، بلکہ اپنے جائز حقوق مانگ رہی ہیں۔ان کے ناول برسا اور دیگر تحریروں کی وجہ سے بعض لوگوں نے انہیں بنگلہ دیشی مصنفہ تسلیمہ نسرین جیسا انجام بھگتنے کی دھمکی دی، مگر وہ کہتی ہیں کہ انہیں ایسا کچھ سہنا نہیں پڑا۔
خدیجہ ممتاز اسلاموفوبیا کے خلاف بھی متحرک ہیں۔ وہ مانتی ہیں کہ حکومت فاشسٹ رویہ اپنا کر نفرت کو ہوا دے رہی ہے۔ اس کے جواب میں وہ ہندو اور عیسائی برادری کے فنکاروں کے ساتھ مل کر صوفی موسیقی پروگرام منعقد کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلاموفوبیا کا زہر فضا کو آلودہ کر رہا ہے۔ ہمیں اس کے اسباب کو سمجھنا اور اس کا حل تلاش کرنا ہوگا۔جہاں حقیقت کی دنیا انہیں مصروف رکھتی ہے، وہیں ان کے ناول برسا اور نیتی ایژھتگل کے کردار انہیں یاد دلاتے ہیں کہ وہ دوبارہ طویل فکشن لکھنے لوٹیں۔ ممتاز کہتی ہیں: "ابھی لمبا فکشن لکھنا مشکل ہے کیونکہ میں حقیقت کے مسائل میں الجھی ہوئی ہوں۔ لیکن میں مضامین اور مختصر کہانیاں لکھتی رہتی ہوں۔انہیں اپنے شوہر کی مکمل حمایت حاصل ہے، لیکن وہ خود کو تبدیلی کی علمبردار نہیں مانتیں۔ وہ بس کہتی ہیں: "میں وہی کر رہی ہوں جو مجھے کرنا چاہیے۔
📌نوٹ:ان کے ایوارڈ یافتہ ناول برسا کی کہانی سعودی عرب پر ہے، جہاں ممتاز نے سات سال بطور گائناکالوجسٹ کام کیا۔ اس میں ایک ہندو خاتون (جو اسلام قبول کر لیتی ہے) اور اس کے مسلمان شوہر کی زندگی کو پیش کیا گیا ہے جو ایک اسلامی ملک میں رہتے ہوئے بھی اجنبیت اور جبر کا شکار ہوتے ہیں۔