کرناٹک میں معاشرے میں انقلاب برپا کرنے والے مسلم تبدیلی ساز
Story by ATV | Posted by Aamnah Farooque | Date 23-11-2025
کرناٹک میں معاشرے میں انقلاب برپا کرنے والے مسلم تبدیلی ساز
ثانیہ انجم۔ بنگلورو
کرناٹک… ایک ایسی سرزمین جہاں جدید ٹیکنالوجی کی نبض بھی دھڑکتی ہے اور ہزاروں سال پرانی تہذیب بھی سانس لیتی ہے۔ بنگلورو کی ٹیک لیبز سے لے کر خوشبو بکھیرتے کافی کے باغات تک، ہمپی کے تاریخی کھنڈرات سے میسور کی رنگین گلیوں تک۔ یہ ریاست نہ صرف ہندوستان کی آئی ٹی انقلاب کی سر زمین ہے بلکہ فن، روایت، ثقافت اور جدت کا حسین سنگم بھی ہے۔ یہ وہ زمین ہے جہاں عام لوگ صرف کامیاب نہیں ہوتے، بلکہ اپنے ہنر اور حوصلے سے پورے زمانے کا رُخ بدل دیتے ہیں۔ ایسے لوگ جو رکاوٹوں کو روندتے ہوئے نئی راہیں بناتے ہیں، نئی سوچ جگاتے ہیں اور آنے والی نسلوں کے لیے راستے روشن کرتے ہیں۔
یہاں پیش ہیں کرناٹک کے وہ دس غیر معمولی ’’چینج میکرز‘‘ جنہوں نے نہ صرف اپنی زندگی بدلی، بلکہ معاشرے، ریاست اور دنیا کو بھی بدلنے کا حوصلہ دیا۔
۔ 1 - رفاہ تسکین
میسور کی 15 سالہ اسٹار رفاہ تسکین نے تین سال کی عمر میں وہ کار چلائی جو اُن کے سابق ریسنگ چیمپئن والد تاج الدین نے ان کے قد کے مطابق خود تیار کی تھی۔ پانچ سال کی عمر میں میسور سے بنگلورو تک گاڑی چلائی، سات سال کی عمر میں اسکول شوز میں ڈرفٹنگ کی۔ تنقید اور ’’اتنی چھوٹی‘‘ کی آوازوں کو روندتے ہوئے انہوں نے سات عالمی ریکارڈ اپنے نام کیے۔ وہ گاڑی، بائیک، جے سی بی، کرین، بس، ٹپر، روڈ رولر سے لے کر آٹھ سال کی عمر میں جہاز تک اُڑا لیا۔ میسور کی پانچ سال تک صفائی سفیر، چار سال تک ٹی بی اسٹیٹ واریئر، اسٹیٹ لیول باکسر اور کراٹے فائیٹر رہیں۔ رفاہ کا خواب ایس ایس ایل سی کے بعد آئی اے ایس بن کر اُڑان کو نیا معنی دینا ہے۔
۔ 2 - مشتاق احمد
بنگلورو میں پیدا ہونے والے اس بصیرت مند شخصیت نے اُس وقت دبئی کی سرزمین پر قدم رکھا جب وہ محض ریت کے ٹیلوں اور ایک خواب کا مجموعہ تھا۔ دبئی پولیس میں 41 سال تک فوٹوگرافی کے سربراہ (2018 تک) کی حیثیت سے، اس سابق فرسٹ وارنٹ آفیسر نے ایک پوری قوم کے اُبھار کو اپنے کیمرے میں ہمیشہ کے لیے محفوظ کر دیا۔ ہیلی کاپٹر سے اُس دبئی کی تصویریں لینا جہاں اُس وقت کوئی پل تک نہ تھا، لتا منگیشکر و محمد رفیع جیسے عالمی فنکاروں کے ساتھ وقت گزارنا—79 سالہ یہ تاریخ نگار گزرے ہوئے پلوں کو دائمی بنا دینے والا فنکار ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے وقت دبئی پولیس نے انہیں عزت، محبت، اور ماتھے پر بوسہ دے کر رخصت کیا۔ یہ اعزاز کم ہی لوگوں کے حصے میں آتا ہے۔ مشتاق احمد کا خاموش مگر گہرا اصول آج بھی وہی ہے: میرا بہترین شاٹ ابھی آنا باقی ہے۔۔۔۔
۔ 3 - تزئین عمر
تزئین عمر محض 13 سال کی تھیں جب انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے ہجوم کو چیرتے ہوئے اندرا گاندھی کا آٹوگراف حاصل کیا۔وہ ایک ایسا لمحہ تھا جس نے انہیں سکھا دیا کہ قیادت کا کوئی جنس نہیں ہوتا۔ کُتچی میمن گھرانے کی اس باہمت لڑکی نے والد کی ٹیکسٹائل دکان میں ہاتھ بٹانے سے سفر شروع کیا۔ سال 1999 میں انہوں نے ہیومین ٹچ ٹرسٹ کی بنیاد رکھی جس میں معذور بچوں کی 100 سے زائد اصلاحی سرجریز
،۔الازہر اسکول کی تعمیر،1,750 باوقار اجتماعی شادیاں، 2,000 سے زائد مسلم خواتین کو بااختیار بنا کر باعزت کاروباری زندگی دینا اور ہر سال تقریباً 300 لڑکیوں کو اسکالرشپ دے کر ٹیکنالوجی کے شعبے تک پہنچانا شامل ہے۔
سلطان ناری شکتی ایوارڈ اور کرناٹک کے رائزنگ بیونڈ دی سیلنگ اعزاز یافتہ تزئین عمر نے ثابت کیا کہ ہمدردی وہ طاقت ہے جو صدیوں پرانی رکاوٹوں کو بھی گرا سکتی ہے۔جہاں روایات کبھی سرگوشی کرتی تھیں کہ “عورت کی جگہ محدود ہے”، تزئین نے وہاں اسکول، روزگار، ہنر اور مستقبل تعمیر کیا۔ ان کا ایمان ہے کہ تبدیلی وہ لمحہ ہے جب آپ فیصلہ کرتے ہیں کہ عمل کرنا ہے۔
۔4 - محمد علی خالد
محمد علی خالد کو ہندوستان برانز وولف ایوارڈ ملا ہے، جو اسکاوٹنگ کی دنیا کا سب سے بڑا عالمی اعزاز ہے۔ محمد علی خالد کو ہندوستان کے سب سے بااثر اسکاوٹ رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ ایک ایسے وژنری جنہوں نے اپنی چالیس سالہ محنت سے لاکھوں نوجوانوں کی زندگیوں کا رخ بدل دیا۔1980 کی دہائی کے نیشنل جیمبوری میں رضاکارانہ خدمات سے آغاز کرتے ہوئے وہ آگے چل کر ہندوستان اسکاوٹس اینڈ گائیڈز کے ایڈیشنل چیف نیشنل کمشنر بنے۔انہوں نے عالمی شراکتیں قائم کیں ۔سال 2017 نیشنل جیمبوری اور 2022 انٹرنیشنل کلچرل جیمبوری جیسے بڑے ایونٹس کی قیادت کی اور ایشیا–پیسیفک خطے میں اسکاوٹنگ کو مضبوط ترین تحریکوں میں بدل دیا۔ آج 70 سال کی عمر میں بھی ان کا حوصلہ جوان ہے۔ وہ اب بھی عالمی اسکاوٹ تحریک کے لیے 20 فیصد ممبرشپ کے اضافے اور 50 فیصد نوجوانوں کی نمائندگی کے لیے سرگرم ہیں۔ ان کی قیادت، عاجزی اور انسانیت نے انہیں برانز وولف ایوارڈ ہی نہیں دلایا، بلکہ دنیا بھر میں بے پناہ احترام بھی دیا۔
۔5 - رحمت تریکیری
رحمت تریکیری، جن کی پیدائش 1959 میں تریکیری کی اُس سرزمین پر ہوئی جہاں ہندو اور مسلمان ایک ساتھ بڑے ہوئے ہیں۔ 1992 میں بابری ڈھانچے کی شہادت نے اُنہیں اندر تک ہلا دیا۔ اسی جھٹکے نے انہیں خالص ادبی تنقید سے ہٹ کر کرناٹک کی روایات کو تلاش کرنے پر مجبور کیا۔ اُن کی تحقیق نے صوفی بزرگوں، ناتھ پنٹھیوں، شاکت شاعراؤں اور وہ محرم کے لوک رسومات کو اجاگر کیا جنہوں نے صدیوں تک برادریوں کو جوڑے رکھا۔ 30 انقلابی کتابوں کے مصنف جن میں کرناٹک ساہتیہ اکیڈمی کے چار انعام یافتہ کام اور 2010 کا مرکزی ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ "کٹّیانچنا داری" شامل ہیں۔ انہوں نے 2015 میں یہ قومی ایوارڈ عدم برداشت اور ایم۔ ایم۔ کلبورگی کے قتل کے خلاف احتجاجاً واپس کر دیا۔
۔6 - قدسیہ نذیر
خدیسیہ نذیر، جنہیں "آئرن لیڈی آف انڈیا" کے لقب سے جانا جاتا ہے، 1987 میں بنگارپیٹ میں پیدا ہوئیں۔ صرف دو سال کی عمر میں انہوں نے اپنے پہلوان والد کو کھو دیا۔ ان کی پرورش ایک قدامت پسند مسلمان گھرانے میں ہوئی ۔ ڈپریشن، تنقید اور طعنوں کے ماحول نے ان کی زندگی کو مشکل ضرور بنایا، مگر انہوں نے اپنے درد کو ہی اپنی طاقت میں تبدیل کر لیا۔ سیزیرین ڈلیوری کے فوراً بعد انہوں نے 300 کلوگرام ڈیڈ لفٹ کرکے 2022 میں عالمی ریکارڈ قائم کیااور پھر ایشیا پیسیفک ماسٹرز 2023 (جنوبی کوریا) میں تین گولڈ میڈلز، ایتھنز میں سلور، کامن ویلتھ (آسٹریلیا) اور جرمنی میں گولڈ جیتے۔ وہ ہندوستانی مسلم خواتین میں پہلی خاتون ہیں جنہوں نے بین الاقوامی ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں میڈلز جیتے۔قدسیہ نے ثابت کیا کہ ماں بننا طاقت کو کم نہیں کرتا، اسے کئی گنا بڑھا دیتا ہے۔ ان کا پیغام ہے کہ تعلیم حاصل کرو، کھیلوں میں حصہ لو، اور اپنی قسمت خود لکھو۔
۔7 - فوزیہ ترنم
فوزیہ ترنم جو 2015 بیچ کی آئی اے ایس ہے انہوں نے بنگلورو کی پبلک لائبریریوں میں بیٹھ کر بغیر کوچنگ، صرف محنت اور عزم کے سہارے پہلے ہی کوشش میں یو پی ایس سی پاس کیا۔ آئی آر ایس میں گولڈ میڈلسٹ رہنے کے بعد جب وہ کرناٹک کیڈر میں آئیں تو انہوں نے بنجر علاقے کلبرگی کو “کلبرگی روٹی” کے ذریعے ایک قومی باجرا پاور ہاؤس میں بدل دیا۔ ہزاروں سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین کو بااختیار بنایا، اضلاع کو ایس ایس ایل سی رینکنگ میں سرفہرست پہنچایا، گرام پنچایت لائبریریوں کو دوبارہ زندہ کیا، اور ہندوستان کی سب سے صاف اور شفاف انتخابی فہرست تیار کر کے صدرِ جمہوریہ کا ’بیسٹ الیکٹورل پریکٹسز ایوارڈ 2025‘ حاصل کیا۔ 36 سال کی اس خاموش مگر مضبوط ڈپٹی کمشنر کو اسلاموفوبک طعنوں کا سامنا بھی کرنا پڑا، مگر انہوں نے ہمیشہ جواب کام سے دیا کسی لفظ سے نہیں۔
۔8 ظفر محی الدین
ظفر محی الدین رائچور کا وہ لڑکا جو اسکول میں دوسروں کے محبت نامے لکھا کرتا تھا۔ ایک بس میں آر ناگیش کی تعریف سے اسٹیج کی دنیا میں ہمیشہ کے لیے داخل ہو گیا۔ اس نے یو پی ایس سی اور ایئر فورس دونوں کی پوسٹنگز چھوڑ کر 1988 میں کٹھپتلیاں تھیٹر گروپ کی بنیاد رکھی، جہاں اس نے پپٹس اور اسٹیج ڈراموں کو سماجی ممنوعات کے خلاف ہتھیار بنا دیا۔ گِریش کرناڈ کے مشہور ڈرامے "ٹیپو سلطان کے خواب" کا ترجمہ (تھیٹر اولمپکس 2018) ہو یا "زبان ملی ہے مگر" کے ذریعے اُردو سے جڑے غلط تصورات توڑنے کی کوشش ظفر کی بے ساختہ، آمیتابھ جیسی گونجدار آواز نے دس زبانوں میں مسائل کو لوگوں تک پہنچایا۔ نومبر 2025 میں، کرناٹک نے انہیں راجيوتسوا ایوارڈ سے نوازا۔ جو ریاست کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔
۔9 مولانا ڈاکٹر محمد مقصود عمران رشادی
مولانا ڈاکٹر محمد مقصود عمران رشادی، بنگلورو کی تاریخی جامع مسجد کے پرنسپل اور چیف امام ہیں۔،انہوں نے صرف 18 ماہ میں قرآنِ کریم حفظ کیا، اُردو ادب میں پی ایچ ڈی حاصل کی، اور ایک کمزور و کم وسائل والے مدرسے کو 400 غریب طلبہ کے لیے سو فیصد نتائج دینے والا مثالی ادارہ بنا دیا۔ وہ وہی شخص ہیں جنہوں نے 2025 کے “آئی لو محمد” بینر تنازعے کو بھی صرف ایک پُرسکون خطبے سے ٹھنڈا کر دیا۔ پہلگام دہشت گرد حملے کے بعد پوری قوت سے کہہ اٹھے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہم ہندوستان سے محبت کرتے ہیں۔ تہران میں خطاب کرنے والے، سعودی شاہی خاندان سے ملاقات کرنے والے، اور پھر بھی کے آر مارکیٹ کی گلیوں میں تاجروں کو جوڑنے کے لیے چلنے والے اس عالمِ دین نے ثابت کیا کہ وحدت نعروں سے نہیں، عمل سے قائم ہوتی ہے۔
۔10 سید نواز مفتاحی
سید نواز مفتاحی کی 2011 میں ممبئی میں نابینا بچوں کی قرآنی تلاوت نے ان کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل دی۔ انہوں نے اسی دن عہد کر لیا کہ وہ ان کے لیے روشنی بنیں گے۔انہوں نے بریل میں مہارت حاصل کی، “ٹوٹے چاول کی لمس تکنیک” ایجاد کی تاکہ بزرگ نابینا قارئین کی سست ہوتی انگلیاں دوبارہ بیدار ہو سکیں، اور سلطان شاہ مرکز، مدرسۂ نور (70 طلبہ)، اور روزانہ ہونے والی فون کلاسوں کو ایسے مراکز میں بدل دیا جہاں نابینا بچے قرآن پڑھتے ہیں اور ہر رمضان میں کئی کئی ختم مکمل کرتے ہیں۔ حیدرآباد سے کشمیر تک، ان کا نظام اب اُن اساتذہ کو تربیت دیتا ہے جو کبھی خود ان کے شاگرد تھے۔ نومبر 2025 میں انہوں نے اُمَنگ فاؤنڈیشنز کا آغاز کیا ایک ایسا رہائشی چراغ جسے سات نابینا ٹرسٹیز اور ایک باہمت بینا نوجوان خاتون چلاتے ہیں جہاں ہر مذہب کے نابینا افراد قرآن، کمپیوٹر اور خودمختاری سیکھتے ہیں۔