نئی دہلی/ آواز دی وائس
ہندوستانی شیئر بازار میں آج امید کے مطابق گراوٹ کے ساتھ شروعات ہوئی۔ دونوں اہم اشاریے بی ایس ای سینسیکس اور این ایس ای نفٹی سرخ نشان پر کاروبار کرتے نظر آئے۔ ابتدائی کاروبار میں سینسیکس 270.77 پوائنٹس گر کر 80,620.25 پر آ گیا، جبکہ نفٹی 71.25 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 24,609.65 پر پہنچ گیا۔
گراوٹ کے ساتھ کھلنے کے بعد بازار کچھ دیر میں فلیٹ کاروبار کرتا نظر آیا۔ نفٹی آہستہ آہستہ مثبت نشان پر آ گیا جبکہ سینسیکس تقریباً مستحکم رہا۔
ابتدائی کاروبار میں ان شیئرز کو فائدہ و نقصان
ابتدائی کاروبار کے دوران نفٹی 50 میں سب سے اوپر رہنے والے شیئرز میں جے ایس ڈبلیو اسٹیل، انڈس انڈ بینک، جیو فنانشل سروسز، ٹاٹا کنزیومر پروڈکٹس اور نیسلے انڈیا شامل تھے۔
دوسری طرف، نفٹی 50 پیک میں سب سے زیادہ پیچھے رہنے والے اہم شیئرز میں بھارت الیکٹرانکس، زوماتو (ایٹرنل)، انفوسس، ایس بی آئی لائف انشورنس اور آئی سی آئی سی آئی بینک شامل ہیں۔
دباؤ میں رہنے والے شیئرز میںایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، انفوسس، زوماتو (ایٹرنل) اور بھارت الیکٹرانکس شامل ہیں، جو صبح کے کاروبار میں ٹاپ موورز رہے۔