اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ رقم کی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ رقم کی
اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ رقم کی

 


 

آواز دی وائس، ممبئی

ٹاٹا اسٹیل ، ریلائنس ، اسٹیٹ بینک ، آئی سی آئی سی آئی بینک ، ماروتی اور بجاج فنانس سمیت مختلف گروپوں کی کمپنیوں میں ہوئی زبردست خریداری کی وجہ سے پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کی اور اب تک سب سے بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔

بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس سیزن کے دوران اب تک کی ریکارڈ سطح 56734.29 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 16881.35 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

جب کہ205 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سینسیکس 56329.25 پوائنٹس پر کھلا۔ کھلتے ہی یہ 56309.86 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آگیا۔

تاہم اس کے بعد شروع ہوئی خریداری کی بنیاد پر یہ 56734.29 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

ابھی یہ 567.02 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 56691.74 پر کاروبار کر رہا ہے۔

این ایس ای کا نفٹی 70 پوائنٹس کے اضافے سے 16775.85 پوائنٹس پر کھلا۔

اس کے فورا بعد یہ 16764.85 پوائنٹس کی کم ترین سطح تک کمزور ہو گیا، لیکن دوبارہ خریداری کی بنیاد پر یہ اب تک کی ریکارڈ سطح 16881.35 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

ابھی یہ 161.15 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 16866.35 پر کاروبار کر رہا ہے۔