زبردست تیزی کے ساتھ بند ہوا شیئر بازار

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 25-06-2025
زبردست تیزی کے ساتھ بند ہوا شیئر بازار
زبردست تیزی کے ساتھ بند ہوا شیئر بازار

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
۔25 جون، بروز بدھ، ہندوستانی شیئر بازار زبردست تیزی کے ساتھ بند ہوا۔ آج سینسیکس 700.40 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 82,755.51 کے سطح پر بند ہوا۔ وہیں نفٹی 192.00 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 25,236.35 پر بند ہوا۔ نفٹی بینک میں بھی 129.10 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور یہ 56,591 کے سطح پر بند ہوا۔ بی ایس ای مڈ کیپ بھی تقریباً 288 پوائنٹس یعنی 0.63 فیصد بڑھ کر 46,106.45 پر پہنچ گیا۔
بدھ کے کاروباری سیشن میں ٹائٹن نِفٹی 50 میں سب سے بڑا فائدہ اٹھانے والا شیئر رہا، جو 3.66 فیصد کی تیزی کے ساتھ بند ہوا۔ اس کے بعد ایم اینڈ ایم، گراسم انڈسٹریز، انفوسس اور جے ایس ڈبلیو اسٹیل کا نمبر رہا۔
آج کے کاروبار میں ہندوستان الیکٹرانکس کے شیئر کو سب سے زیادہ نقصان ہوا۔ اس کے بعد کوٹک مہندرا بینک، آیشَر موٹرز، او این جی سی، ایکسس بینک اور کئی دیگر شیئرز بھی نقصان میں رہے۔ حکومت نے آٹو سیٹلمنٹ کی حد کو بڑھا کر 5 لاکھ روپے کر دیا ہے۔
این ایس ای پر کتنے شیئرز میں ہوئی ٹریڈنگ؟
آج این ایس ای پر کل 2,990 شیئرز میں لین دین ہوا، جن میں سے 2,135 شیئرز میں تیزی، 776 میں گراوٹ، اور 79 شیئرز میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ آج 51 اسٹاکس نے 52 ہفتے کا نیا بلند ترین سطح چھوا، جبکہ 23 اسٹاکس نے 52 ہفتے کا نیا کم ترین سطح چھوا۔
مارکیٹ کی شروعات بھی زبردست تیزی کے ساتھ ہوئی تھی
آج کاروبار کے آغاز میں بھی تیزی دیکھنے کو ملی۔ سینسیکس 393 پوائنٹس بڑھ کر 82,448.80 پر اور نفٹی 106 پوائنٹس بڑھ کر 25,150.35 پر کھلا۔ نفٹی بینک 170.3 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 56,631.70 پر کھلا۔
بعد میں دونوں انڈیکسز میں مزید تیزی آئی۔ بی ایس ای سینسیکس 519.33 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 82,576.46 اور نفٹی 146.55 پوائنٹس بڑھ کر 25,190.90 پر کاروبار کرتا رہا۔