بڑی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا شیئر بازار

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 08-08-2025
بڑی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا شیئر بازار
بڑی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا شیئر بازار

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
ہندوستانی شیئر بازار آج (8 اگست 2025) توقع کے مطابق گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔ بی ایس ای سینسیکس اور این ایس ای نفٹی دونوں سرخ نشان پر بند ہوئے۔ بی ایس ای سینسیکس 765.47 پوائنٹس گر کر 79,857.79 پوائنٹس پر اور این ایس ای نفٹی 232.85 پوائنٹس کی کمی کے بعد 24,363.30 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس سے پہلے آج صبح بھی بازار گراوٹ کے ساتھ ہی کھلا تھا۔
نفٹی بینک 500 پوائنٹس یا 0.93فیصد کی کمی کے ساتھ 55,000 پر بند ہوا۔ مڈ کیپ شیئرز نے پورے بازار میں کمزور کارکردگی دکھائی۔ بی ایس ای مڈ کیپ 700 پوائنٹس یا 1.56فیصد بڑھ کر 44,570.89 پر پہنچ گیا۔ دوسری طرف، بی ایس ای اسمال کیپ 540 پوائنٹس یا 1فیصد گر کر 51,596.97 پر بند ہوا۔
سب سے زیادہ نقصان والے شیئرز
آج کے کاروبار میں انڈس انڈ بینک کے شیئرز میں سب سے زیادہ 3.3فیصد کی گراوٹ آئی۔ اس کے بعد بھارٹی ایئرٹیل، اڈانی انٹرپرائزز، شری رام فنانس، ٹاٹا موٹرز اور کئی دیگر بھی نقصان میں رہے۔
سب سے زیادہ فائدہ پانے والے شیئرز
جمعہ کے سیشن میں این ٹی پی سی نفٹی 50 میں سب سے اوپر رہا، جو 1.6فیصد بڑھ کر بند ہوا۔ اس کے بعد ٹائٹن، ڈاکٹر ریڈیز لیب، ایچ ڈی ایف سی لائف انشورنس اور بجاج فِن سَرو کا نمبر رہا۔