ہندوستانی روپیہ کی قدرعالمی بازار میں کم ہوئی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 28-06-2022
ہندوستانی روپیہ کی قدرعالمی بازار میں کم ہوئی
ہندوستانی روپیہ کی قدرعالمی بازار میں کم ہوئی

 

 

نئی دہلی: غیر ملکی فنڈز کی مسلسل فروخت کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے سینٹیمنٹ کے کمزور ہونے کی وجہ سے منگل کو ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران روپیہ 22 پیسے گر کر 78.59 کی ریکارڈ کم ترین سطح پر آگیا۔

پیر کو امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ 78.37 پر بند ہوا تھا۔ انٹربینک فارن کرنسی ایکسچینج مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ 78.53 پر کمزور رجحان کے ساتھ کھلا۔ بعد میں مقامی کرنسی مزید کمزور ہوکر 78.59 ہوگئی۔ جو گزشتہ بند قیمت کے مقابلے میں 22 پیسے کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

ڈالر کے مقابلے روپے کی یہ اب تک کی کم ترین سطح ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام اور غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے مسلسل اخراج نے بھی ملکی کرنسی کو متاثر کیا۔

تاجروں کے مطابق روپے پر ڈالر کا دباؤ آیا اور یہ ریکارڈ نچلی سطح پر آگیا۔ عالمی تیل بینچ مارک برینٹ کروڈ فیوچر 1.20 فیصد بڑھ کر 116.47 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

اسٹاک مارکیٹ کے عارضی اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں نے پیر کو خالص 1,278.42 کروڑ روپے کے حصص فروخت کیے۔

دریں اثنا، ڈالر انڈیکس، جو چھ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے، 0.01 فیصد کمی کے ساتھ 103.92 پر رہا۔

ڈالر کے مقابلے میں، ہندوستانی روپیہ لگاتار کئی دنوں سے گراوٹ کی حد میں تجارت کر رہا ہے اور اس میں شاید ہی کسی دن ہلکا سا اضافہ دیکھنے کو ملے۔