آم کی دس اقسام نے خاص شناخت پائی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 04-07-2021
آم کی دس اقسام نے خاص شناخت پائی
آم کی دس اقسام نے خاص شناخت پائی

 

 

نئی دہلی

ملک میں آم کی تو سیکڑوں اقسام ہیں ، لیکن ذائقہ دار ، بہترین خوشبو اور حیرت انگیز خصوصیات کی وجہ سے 10 اقسام خصوصی جغرافیائی شناخت (جی آئی) حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں ۔

آم کی 10 اقسام کو جغرافیائی شناخت حاصل ہوئی ان میں لکشمن بھوگ ، کھرساپتی (ہمساگر) ، فضلی ، دسہری ، اپیمیڈی ، گرکیسر ، مراٹھواڑہ کیسر ، بیگن پلی، الفانسو(مالدہ) اور زردآلو شامل ہیں ۔

مغربی بنگال سب سے زیادہ جغرافیائی شناخت حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

اس کے بعد لکشمن بھوگ ، ہمساگر اور فضلی کو جغرافیائی شناخت ملی ہے۔

اترپردیش کے مشہور دسہری ، کرناٹک کے اپیمیڈی ، آندھرا پردیش کے بیگنپلی ، مہاراشٹر کے الفانسو اور بہار کے جردالو نے بھی یہ اعزاز حاصل ہے ۔ بہار کے بھاگلپور علاقے میں وافر مقدار میں پائے جانے والے زردالو آم جلد پک کر تیار ہوجاتا ہے۔

تاہم درمیانے درجے کی بیگن پلی قسم مارچ کے بعد مارکیٹ میں آنا شروع ہوجاتی ہے۔ اتر پردیش کے باغپت علاقے میں وافر مقدار میں پائے جانے والے رٹول گزشتہ 10 برسوں سے جغرافیائی شناخت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔

تمل ناڈو کی سالم قسم بھی یہ وقار حاصل کرنے میں مصروف ہے۔ رٹول مینگو پروڈیوسر ایسوسی ایشن گذشتہ 10 برسوں سے جغرافیائی شناخت حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )