نئی دہلی/ آواز دی وائس
جمعرات، 12 جون کو ہندوستانی شیئر بازار میں صبح سے ہی گراوٹ دیکھی جا رہی تھی، لیکن جیسے ہی دوپہر میں گجرات کے احمد آباد میں مسافروں سے بھرا ایئر انڈیا کا ایک طیارہ کریش ہو گیا، اس کے بعد ٹاٹا گروپ کے شیئرز میں زبردست گراوٹ آئی۔ قابلِ ذکر ہے کہ ایئر انڈیا ایئر لائن کمپنی کا ملکیتی حق ٹاٹا گروپ کے پاس ہے۔ حادثے کے بعد ٹاٹا گروپ کی کئی کمپنیوں کے شیئرز میں بھاری نقصان درج کیا گیا۔
ٹاٹا گروپ کے ان شیئرز میں آئی گراوٹ
ٹاٹا موٹرز: 3 فیصد سے زیادہ کی گراوٹ
ٹاٹا کیمیکلز: 2.9 فیصد کی گراوٹ
ٹاٹا کنزیومر: 1.7 فیصد سے زیادہ کمی
ٹی سی ایس: 1.1 فیصد کی گراوٹ
ٹاٹا اسٹیل: 2.3 فیصد کی کمی
ٹاٹا پاور: 2.6 فیصد کی گراوٹ
ٹاٹا ایلیکسی: 2 فیصد سے زائد نقصان
ٹاٹا کمیونیکیشنز: 0.8 فیصد سے زیادہ گراوٹ
ٹاٹا انویسٹمنٹ کارپوریشن: تقریباً 4 فیصد کی گراو
انڈین ہوٹلز: 2 فیصد سے زائد نقصان
شیئر بازار کا حال
جمعرات 12 جون کو ہندوستانی شیئر بازار میں شدید گراوٹ دیکھنے کو ملی۔ سینسیکس اور نفٹی، جو ابتدا میں معمولی اضافہ دکھا رہے تھے، دوپہر تک سرخ نشان میں چلے گئے۔ تقریباً دوپہر 2:15 بجے سینسیکس 983.21 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 81,531.93 پر ٹریڈ کر رہا تھا، جبکہ نفٹی 301.15 پوائنٹس گر کر 24,840.25 پر پہنچ گیا۔
ایئر انڈیا طیارہ حادثہ:
یہ حادثہ احمد آباد ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے کے فوراً بعد پیش آیا۔ طیارہ احمد آباد سے لندن جا رہا تھا۔ اب تک جان و مال کے نقصان کی مکمل تفصیل سامنے نہیں آئی ہے، لیکن بتایا جا رہا ہے کہ کچھ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔