ٹاٹا کومل گیا فوجی طیارہ بنانے کا ٹھیکہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 24-09-2021
ٹاٹا کومل گیا فوجی طیارہ بنانے کا ٹھیکہ
ٹاٹا کومل گیا فوجی طیارہ بنانے کا ٹھیکہ

 


آواز دی وائس، نئی دہلی 

ٹاٹا گروپ آف کمپنی کوآج بڑی کامیابی ملی ہے، جب وزارت دفاع کی جانب سے اسے  فوجی طیارہ بنانے کا ٹھیکہ مل گیا ہے،اس کا مطلب یہ ہوا کہ اب ملک کے اندر بھی  فوجی طیارہ بنایا جائے گا۔ 

 ٹاٹا کمپنی کو ملک میں 56 'C-295' ایربس بنانے کا ٹھیکہ مل گیا ہے۔ یہ منصوبہ 22 ہزار کروڑ روپے کا ہے۔ ٹاٹا اسے ایئربس کے اشتراک سے ملک کے اندربنائے گی۔

وزارت دفاع نے 24 ستمبر 2021  کو 56 'C-295' ایئربس کی خریداری کے لیے اسپین کی ایئربس ڈیفنس اور اسپیس کے ساتھ تقریبا22000 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کیے۔

کابینہ کمیٹی برائے سیکورٹی (CCS) نے حال ہی میں نئے ایربس کی خریداری کی منظوری دی ہے۔ یہ طیارہ مشترکہ طور پر ہندوستان میں ٹاٹا اور ایئر بس بنائے گا۔

یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس میں ایک نجی کمپنی  ملک میں فوجی طیارے تیار کرے گی۔ اس سے آنے والے برسوں میں ملک میں 6 ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہونے کی توقع ہے۔

اس کے ساتھ ہی ملک میں ہوا بازی کی جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی۔ وزارت دفاع کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس میں ایک نجی کمپنی ملک میں فوجی طیارے بنائے گی۔ اب تک یہ ذمہ داری سرکاری کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) کے پاس تھی۔

اب پہلی بار ایک نجی کمپنی ملک کے لیے فوجی طیارے بنائے گی۔  اس معاہدے کے مطابق ایئر بس ڈیفنس (اسپین) سے 16 طیارے درآمد کیے جائیں گے جب کہ باقی 10 سالوں میں ٹاٹا کی سہولت پر تیار کیے جائیں گے۔ اس کے لیے حیدرآباد اور بنگلور کے ارد گرد جگہوں کی تلاشی  کی جا رہی ہے۔  گجرات اور اتر پردیش میں اس کے لیے مقامات دیکھے جا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ سن 2012 سے ملک میں 56 C295MW ٹرانسپورٹ طیاروں کی سمت میں کام جاری ہے ، لیکن اس سال فروری میں معاملہ CCS تک پہنچ گیا۔ C-295 طیارہ  فضائیہ کے Avro-748 طیاروں کی جگہ لے گا۔

 وزارت دفاع کے ترجمان اے بھرت بھوشن بابو نے ٹویٹ کیا کہ وزارت دفاع اور اسپین کی ایئربس ڈیفنس اینڈ اسپیس کے درمیان انڈین ایئر فورس کے لیے 56 C-295 ٹرانسپورٹ طیاروں کی خریداری کے لیے ایک معاہدہ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت ایئربس دفاعی اور خلائی معاہدے پر دستخط کے 48 ماہ کے اندر 16 پرواز کے قابل طیارے فراہم کرے گی۔ باقی 40 طیارے ہندوستان میں تیار کیے جائیں گے۔ یہ طیارے معاہدے پر دستخط کے 10 سال کے اندر اندر بنائے جائیں گے۔  

رتن این ٹاٹا نے اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا ہے۔