نئی دہلی/ آواز دی وائس
ہندوستان کے چوتھی سب سے بڑی معیشت بننے پر مارکیٹ میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے مطابق اب ہندوستان دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے۔ ملک کی جی ڈی پی اب 4.19 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے اور اس لحاظ سے ہندوستان نے جاپان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس بڑی کامیابی کا اثر شیئر بازار پر بھی صاف نظر آیا۔ ویک اینڈ کے بعد پیر 26 مئی کو جب مارکیٹ کھلی تو اس میں زبردست جوش دکھائی دیا۔
صبح 9:09 بجے کے پری-اوپننگ ڈیٹا کے مطابق سینسیکس 207.88 پوائنٹس کی بڑھت کے ساتھ 81,928.95 پر نظر آیا، جبکہ نفٹی 66.20 پوائنٹس اوپر جا کر 24,919.35 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
ابتدائی کاروبار کے دوران 9:33 بجے مارکیٹ نے مزید تیزی پکڑ لی۔ سینسیکس 643.68 پوائنٹس (0.79فیصد ) کی بڑھت کے ساتھ 82,364.76 پر پہنچ گیا، جبکہ نفٹی 193.20 پوائنٹس (0.78فیصد ) کی تیزی کے ساتھ 25,046.35 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔
اڈانی گروپ کے شیئرز میں زبردست اچھال آج کے ابتدائی کاروبار میں اڈانی گروپ کے تقریباً تمام شیئرز ہرے نشان میں ٹریڈ کر رہے تھے، جن میں سب سے زیادہ تیزی اڈانی پاور کے شیئر میں دیکھی گئی۔ اڈانی پاور کا شیئر 2 فیصد سے زیادہ بڑھ گیا۔ وہیں، فلیگ شپ کمپنی اڈانی انٹرپرائزز سمیت اڈانی ٹوٹل گیس اور اڈانی گرین انرجی، اڈانی انرجی سولیوشنز بھی 1 فیصد سے زیادہ تیزی کے ساتھ ٹریڈ کر رہے تھے۔
جمعہ کو بھی بازار نے دکھایا تھا دم اس سے پہلے جمعہ کے روز بھی بازار ہرے نشان پر بند ہوا تھا۔ سینسیکس میں 769.09 پوائنٹس کی بڑھت دیکھی گئی اور یہ 81,721.08 پر بند ہوا۔ نفٹی بھی 243.45 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 24,853.15 پر بند ہوا