اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 12-05-2025
اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

 



نئی دہلی/ آواز دی وائس
ہندوستان اور پاکستان کے درمیان زمین، فضا اور سمندر پر تمام قسم کی فائرنگ اور فوجی کارروائیاں روکنے پر اتفاق کی اعلان کے بعد پیر کو شیئر بازار میں کاروبار کی شروعات زبردست تیزی کے ساتھ ہوئی۔
کاروبار کی شروعات مثبت رجحان کے ساتھ ہوئی، جس کے بعد بی ایس ای سینسیکس ابتدائی کاروبار میں 1,793.73 پوائنٹس کی بڑھت کے ساتھ 81,248.20 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ وہیں، این ایس ای نفٹی 553.25 پوائنٹس کی بڑھت کے ساتھ 24,561.25 پوائنٹس پر رہا۔
اس تیزی کو جاری رکھتے ہوئے، بی ایس ای سینسیکس مزید بڑھ کر 1,949.62 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 81,398.91 پوائنٹس پر پہنچ گیا، جبکہ نفٹی 598.90 پوائنٹس بڑھ کر 24,606.90 پوائنٹس پر جا پہنچا۔
سینسیکس میں شامل 30 کمپنیوں میں سے اڈانی پورٹس، ایٹرنل، بجاج فنانس، ایکسس بینک، بجاج فِن سرْو، ریلائنس انڈسٹریز، پاور گرڈ اور این ٹی پی سی کے شیئرز میں اضافہ دیکھا گیا۔ البتہ سن فارما کے شیئرز میں پانچ فیصد سے زیادہ کی گراوٹ آئی۔
ایشیائی بازاروں میں، جنوبی کوریا کا کوسپی، شنگھائی ایس ایس ای کمپوزٹ اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ فائدے میں رہے، جبکہ جاپان کا نِکّی 225 معمولی کمی کے ساتھ بند ہوا۔ امریکی بازار جمعہ کو ملا جلا رجحان کے ساتھ بند ہوئے تھے۔
بین الاقوامی معیار برینٹ کروڈ 0.52 فیصد کی بڑھت کے ساتھ 64.24 ڈالر فی بیرل کی قیمت پر رہا۔ شیئر بازار کے اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کار (ایف آئی آئی) جمعہ کو فروخت کنندہ رہے اور انہوں نے خالص طور پر 3,798.71 کروڑ روپے کے شیئرز فروخت کیے۔
ہندوستان اور پاکستان نے گزشتہ ہفتے ہفتہ کے دن جنگ بندی پر اتفاق کا اعلان کیا تھا۔