اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ كے بعد تیزی

Story by  PTI | Posted by  Aamnah Farooque | Date 20-02-2026
اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ كے بعد تیزی
اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ كے بعد تیزی

 



ممبئی
جمعہ کو سینسیکس اور نفٹی نے ابتدائی گراوٹ سے سنبھلتے ہوئے تیزی درج کی۔ بینکنگ اور سرمایہ جاتی اشیاء کے شیئرز میں خریداری سے بازار میں بہتری آئی۔ بی ایس ای سینسیکس ابتدائی کاروبار میں 291.93 پوائنٹس یا 0.35 فیصد کی کمی کے ساتھ 82,206.21 پوائنٹس پر جبکہ این ایس ای نفٹی 74.6 پوائنٹس یا 0.29 فیصد پھسل کر 25,379.75 پوائنٹس پر آ گیا۔ تاہم، دونوں بازار جلد ہی ابتدائی نقصان سے نکل کر مثبت دائرے میں آ گئے۔ سینسیکس 161.43 پوائنٹس کی بڑھت کے ساتھ 82,659.57 پوائنٹس پر اور نفٹی 65.55 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 25,519.90 پوائنٹس پر کاروبار کرنے لگا۔
سینسیکس میں شامل 30 کمپنیوں میں سے بھارت الیکٹرونکس لمیٹڈ، این ٹی پی سی، لارسن اینڈ ٹوبرو، ہندستان یونی لیور، ٹائٹن، ایکسس بینک، ٹاٹا اسٹیل، پاور گرڈ، سن فارماسیوٹیکلز، الٹرا ٹیک سیمنٹ، آئی سی آئی سی آئی بینک اور کوٹک مہندرا بینک کے شیئرز فائدے میں رہے۔ جبکہ ٹیک مہندرا، انفوسس، ایٹرنل، بھارتی ایئرٹیل، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز، مہندرا اینڈ مہندرا، ایچ ڈی ایف سی بینک، ایشین پینٹس اور ٹرینٹ کے شیئرز میں گراوٹ درج کی گئی۔
ایشیائی بازاروں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ جاپان کا نِکّی 225 ایک اعشاریہ 25 فیصد اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.67 فیصد نیچے آیا۔ تاہم، جنوبی کوریا کا کوسپی تقریباً دو فیصد بڑھا۔ چین کے شیئر بازار قمری نئے سال کی تعطیلات کے سبب بند رہے۔
امریکی شیئر بازار جمعرات کو گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے تھے۔ بین الاقوامی معیار برینٹ کروڈ کی قیمت 0.33 فیصد اضافے کے ساتھ 71.90 ڈالر فی بیرل رہی۔ شیئر بازار کے اعداد و شمار کے مطابق، غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کار (ایف آئی آئی) جمعرات کو فروخت کنندہ رہے اور انہوں نے 880.49 کروڑ روپے کے شیئرز بیچے۔ دوسری جانب گھریلو ادارہ جاتی سرمایہ کاروں نے بھی 596.28 کروڑ روپے کے شیئرز کی خالص فروخت کی۔