شیئر بازار میں آج تیزی

Story by  ATV | Posted by  Aamnah Farooque | Date 24-03-2026
شیئر بازار میں آج تیزی
شیئر بازار میں آج تیزی

 



نئی دہلی
ہندوستانی شیئر بازار میں منگل، 24 مارچ کو تیزی کے ساتھ شروعات ہوئی۔ سینسیکس 1,516.08 پوائنٹس یا 2.09 فیصد بڑھ کر 74,212.47 پر پہنچ گیا، جبکہ نفٹی 346 پوائنٹس یا 1.54 فیصد بڑھ کر ابتدائی کاروبار میں 22,858.65 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔یہ تیزی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی توانائی تنصیبات پر کیے جا رہے حملوں پر عارضی روک لگانے کے اعلان کے بعد دیکھی گئی۔
سینسیکس کی 30 کمپنیوں کی کارکردگی
سینسیکس میں شامل 30 کمپنیوں میں انٹرگلوب ایوی ایشن، ایشین پینٹس، ایٹرنل، اڈانی پورٹس، ٹرینٹ اور لارسن اینڈ ٹوبرو کے شیئرز میں سب سے زیادہ تیزی دیکھی گئی۔ صرف پاور گرڈ کا شیئر نقصان میں رہا۔ ایشیائی بازاروں میں بھی مثبت رجحان رہا۔ جنوبی کوریا کا کوسپی، جاپان کا نکی 225، چین کا ایس ایس ای کمپوزٹ اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ سبھی فائدے میں رہے۔
امریکی بازار پیر کے روز بڑھت کے ساتھ بند ہوئے تھے۔ بین الاقوامی معیار برینٹ کروڈ کی قیمت 4.16 فیصد بڑھ کر 104.1 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ شیئر بازار کے اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کار  پیر کو فروخت کنندہ رہے اور انہوں نے 10,414.23 کروڑ روپے کے شیئرز فروخت کیے۔ دوسری جانب گھریلو ادارہ جاتی سرمایہ کاروں نے 12,033.97 کروڑ روپے کے شیئرز خریدے۔
ایشیائی بازار
منگل کے روز ایشیائی بازاروں میں بھی تیزی دیکھی گئی۔ جاپان کا نکی 225 2.2 فیصد اور ٹوپکس 2.47 فیصد بڑھا۔ جنوبی کوریا میں کوسپی 3.5 فیصد اوپر گیا جبکہ کوسڈیک انڈیکس 3.29 فیصد چڑھا۔ آسٹریلیا کا ایس اینڈ پی/ایس ایکس 200 بھی تقریباً 0.74 فیصد بڑھا۔
پیر کو بازار میں گراوٹ
23 مارچ کو ہندوستانی شیئر بازار گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے تھے۔ کاروبار کے اختتام تک دونوں بڑے اشاریوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ سینسیکس 1,836.57 پوائنٹس یا 2.46 فیصد گر کر 72,696.39 پر بند ہوا، جبکہ نفٹی 601.85 پوائنٹس یا 2.60 فیصد گر کر 22,512.65 پر آ گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ کے درمیان ہندوستان ایل پی جی کیسے منیج کر رہا ہے؟
ہندوستان کی گھریلو استعمال کی ایل پی جی  کا بڑا حصہ بیرون ملک سے آتا ہے۔ ملک اپنی کل ضرورت کا تقریباً 60 فیصد درآمد کرتا ہے، جس میں زیادہ تر مغربی ایشیا کے ممالک قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے آتا رہا ہے۔ پی آئی بی کے مطابق ان درآمدات کا تقریباً 90 فیصد سمندری راستے سے آبنائے ہرمز کے ذریعے ہندوستان پہنچتا ہے۔