نئی دہلی/ آواز دی وائس
آج ہندوستانی شیئر بازار میں گراوٹ کے ساتھ شروعات ہوئی۔ جمعہ کے کاروباری سیشن کے آغاز پر ہندوستانی اسٹاک مارکیٹس میں سست اور منفی رجحان دیکھا گیا۔ این ایس ای نفٹی 33 پوائنٹس یا 0.12 فیصد کی کمی کے ساتھ 26,110 پر کھلا، جبکہ بی ایس ای سینسیکس 115 پوائنٹس یا 0.14 فیصد ٹوٹ کر 85,293 کی سطح پر کھلا۔
بینک نفٹی بھی کمزوری کے ساتھ کھلا اور 87 پوائنٹس یا 0.15 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 59,096 پر پہنچ گیا۔ اسی طرح اسمال اور مڈ کیپ شیئرز میں بھی دباؤ دیکھا گیا۔ نفٹی مڈ کیپ 27 پوائنٹس یا 0.04 فیصد پھسل کر 60,425 پر کھلا۔
ابتدائی کاروبار میں نفٹی 50 کے ٹاپ گینرز میں بھارت الیکٹرانکس، کول انڈیا، ڈاکٹر ریڈیٖز لیبارٹریز، ٹائٹن اور اڈانی انٹرپرائزز شامل رہے۔ دوسری جانب نفٹی 50 میں گراوٹ والے نمایاں شیئرز میں ایٹرنل (زومیٹو)، بجاج فنانس، سن فارما، ایچ ڈی ایف سی لائف انشورنس اور ایس بی آئی لائف انشورنس شامل تھے۔
اوپننگ ٹریڈ کے دوران جن شیئرز میں سب سے زیادہ سرگرمی دیکھی گئی، ان میں ایکسس بینک، کول انڈیا، شری رام فنانس، کوٹک مہندرا بینک اور آئی سی آئی سی آئی بینک نمایاں رہے۔ یہ شیئرز صبح کے کاروبار میں بڑے موورز کے طور پر سامنے آئے۔